ETV Bharat / state

صد فیصد ویکسینیشن مہم میں جنوبی 24 پرگنہ پہلی پوزیشن پر :شوکت ملا - west bengal 100% vaccination campaign

ریاست مغربی بنگال میں صد فیصد ویکسینیشن مہم کی دوڑ میں جنوبی 24 پرگنہ پہلی پوزیشن پر پہنچنے کی دہلیز پر ہے جہاں کورونا ویکسین لینے والوں کی تعداد دوسرے اضلاع سے کہیں زیادہ ہے۔

صد فیصد ویکسینیشن مہم میں جنوبی 24 پرگنہ پہلی پوزیشن پر

author img

By

Published : Aug 13, 2021, 9:35 PM IST

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد آنے والی تیسری لہر سے نمٹنے کی تیاریاں جاری ہے۔مغربی بنگال کی حکومت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے مدنظر ریاست میں جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے، جو 15 اگست سے 31 اگست تک جاری رہے گا۔

دوسری طرف مغربی بنگال میں صد فیصد ویکسینیشن مہم کی دوڑ میں جنوبی 24 پرگنہ پہلی پوزیشن پر پہنچنے کی دہلیز پر ہے جہاں کورونا ویکسین لینے والوں کی تعداد دوسرے اضلاع سے کہیں زیادہ ہے۔

صد فیصد ویکسینیشن مہم میں جنوبی 24 پرگنہ پہلی پوزیشن پر
جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں ویکسینیشن مہم زوروں پر جاری ہے اور اس دوران 87 فیصد لوگوں کے کورونا ویکسین لینے کی تصدیق ہوئی ہے۔اس ضمن میں رکن اسمبلی شوکت ملا نے کہا کہ کورونا ویکسین کی مناسب سپلائی نہیں ہونے کے باوجود مغربی بنگال ویکسینیشن مہم میں دوسری ریاستوں سے کافی آگے ہے۔

مزید پڑھیں:مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن میں پندرہ دنوں کی توسیع

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کے ذریعہ اپنے خرچ پر کورونا ویکسین کے خریدنے والے فیصلے کے سبب ہی یہ ہدف ممکن ہو سکا ہے۔وہیں انہوں نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر ریاست کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگال کو کوٹے کے مطابق جتنا کورونا ویکسین ملنا چاہیے اتنا ملتا نہیں ہے۔ اس کے باوجود بنگال میں کورونا ویکسینیشن مہم جاری ہے اور یہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی وجہ سے ممکن ہو سکا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.