ETV Bharat / state

فرقہ پرست طاقتیں مغربی بنگال کی فضا خراب کرنے کی کوشش میں: صدیق اللہ چودھری - اردو نیوز مغربی بنگال

جمعیت علماء ہند مغربی بنگال کے صدر صدیق اللہ چودھری کی قیادت میں آج بنگال کے مختلف ملی تنظیموں اور ائمہ نے بنگال کے موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ صدیق اللہ چودھری نے کہا کہ ملک کے حالت خراب ہے اور اب فرقہ پرست طاقتیں بنگال کے حالات بھی خراب کرنا چاہتے ہیں۔ جس کا مقابلہ ریاست کے ہندو مسلم سب مل کر کریں گے۔

west bengal jamiat ulema hind siddiqullah chowdhury
جمعیت علماء ہند مغربی بنگال کے صدر صدیق اللہ چودھری
author img

By

Published : Jan 6, 2021, 10:45 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں چند ماہ بعد اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ جس کے نتیجے میں سیاسی سرگرمیاں تیز تر ہو گئیں ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے ابھی سے اپنی ذیلی تنظیموں کو بھی میدان میں اتار دیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

دوسری جانب بنگال کے لوگوں کو خوف ہے کہ بنگال اسمبلی انتخابات کے دوران فرقہ وارانہ ماحول بگاڑنے کی کوشش کی جائے گی اور پولرائزیشن کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں آج بنگال کے مختلف ملی تنظیموں اور ائمہ و اکرام نے جمعیت علماء ہند مغربی بنگال کے صدر صدیق اللہ چودھری کی قیادت میں تبادلہ خیال کیا اور بنگال کے حالات کو بگڑنے سے کیسے بچایا جائے، اس ہر تبادلہ خیال کیا۔

اس میٹنگ میں جمعیت علماء ہند، جماعت اسلامی، آل بنگال مائناریٹی یوتھ فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری، ائمہ و موذنین کی تنظیمیں بھی شامل تھیں۔ اس سلسلے میں آئندہ 14 جنوری کو اس سلسلے میں لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، جس میں مختلف ملی تنظیموں کے آپسی اتفاق سے فیصلہ لیا جائے گا۔

اس موقع پر جمعیت جمعیت علماء ہند مغربی بنگال کے صدر صدیق اللہ چودھری نے کہا کہ پورے ملک میں اس وقت حالات خراب ہیں اور بنگال کے بھی حالات خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم لوگوں کو اس کا ملکر مقابلہ کرنا ہے۔ ہندو مسلم سب ملکر بنگال کو فرقہ پرستی بچانے کی کوشش کریں گے۔

آئندہ 14 جنوری کو ہم ایک بار پھر اس پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے جمع ہوں، اس دن ہم اپنا سیاسی موقف بھی سامنے رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:

بنگال امام ایسوسی ایشن کی اویسی پر نکتہ چینی

انہوں نے بنگال انتخابات کے مد نظر اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کے متعلق کہا کہ میڈیا والے اسد الدین اویسی کو بڑا بنا کر پیش کر رہے ہیں۔ یہ بنگال ہے اور بنگال کا فیصلہ بنگال کے لوگ کریں گے حیدر آباد کے لوگ نہیں کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.