ETV Bharat / state

مسلم انسٹی ٹیوٹ کا دوروزہ سیمینار - دوروزہ سمینار

کلکتہ شہر کے 115 برس قدیم ادارے مسلم انسی ٹیوٹ کے لٹریری سب کمیٹی کے تحت 24 اگست سے ”ادبیات بنگلہ:جہات و امکانات“ کے عنوان سے دو روزہ سیمینار کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر کے ادباء و شعراء اور نقاد تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔

مسلم انسٹی ٹیوٹ کا دوروزہ سمینار ہفتہ کو
author img

By

Published : Aug 23, 2019, 8:21 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 12:52 AM IST

مغربی بنگال کے مشہورمسلم انسی ٹیوٹ کے لٹریری سب کمیٹی کے سکریٹری ڈاکٹر نوشادمومن نے بتایا کہ مسلم انسی ٹیوٹ کلکتہ شہر کا ایک علمی ادارہ ہے جو زبان و ادب اور کلچر کے فروغ میں اہم کرداراداکرتا رہا ہے۔

انسی ٹیوٹ کی لٹریری سب کمیٹی کے تحت ہرسال مختلف عنوانات کے تحت قومی و ریاستی سمینار انعقاد کیے جاتے ہیں۔ادب و کلچر کے فروغ میں مغربی بنگال کے شعراء و ادباء نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔یہاں کے شعراء اور فکشن نگاروں نے ہندوستان کی تحریک آزادی سے قبل اور بعد بھی ہرتحریک میں او ل دستہ کا رول اداکیا ہے۔

بنگال کے ادیبوں کی خدمات سے نئی نسل کو آگاہ کرنے کیلئے مسلم انسٹی ٹیوٹ کی لٹریری سب کمیٹی نے ادبیات بنگالہ جہات و امکانات کے عنوان سے سیمینار کا انعقادکیا ہے جس میں بنگال میں ا ردو کی پیش رفت اور ماضی کی خدمات پر مختلف موضوعات کے تحت مقالے پڑھے جائیں گے۔

عناوین کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر نوشاد مومن نے بتایا کہ سمینار میں جن موضوعات پر مقالے پڑھے جائیں گے ان میں ”اردوادب میں بنگالیوں کی خدمات“”بنگال میں اردو فکشن 1960سے پہلے“،بنگال میں اردو شاعری ماضی اور حال مستقبل، بنگال میں اردو نظم،مزاج و منہاج،”بنگال میں اردو طنز و مزاج“ جیسے عناوین شامل ہیں۔

مقالہ نگاروں میں دوردرشن کے ڈائریکٹر خورشید اکرم، مشہور ادیب حقانی القاسمی، ڈاکٹر منصور عالم، ڈاکٹر نیلوفرفردوس، ڈاکٹراحمد کفیل، ڈاکٹر عبدالحی،وغیر ہ شامل ہیں۔جب کہ سمینار کا افتتاح مشہور بزرگ شاعر و ادیب قیصر شمیم کریں گے۔

مسلم انسٹی ٹیوٹ کے اعزازی جنرل سیکریٹری نثار احمد نے مسلم انسی ٹیوٹ ایک تعلیمی و کلچرادارہ ہے جس سے کلکتہ شہر کا ہرایک طبقہ وابستہ ہے۔لہذا یہاں تعلیمی، ادبی اور کلچر پروگرام کا سلسلہ رہتاہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سمینار اس معنی میں بہت ہی اہم ہے کہ اس سے بنگال میں اردوادب کی ایک نئی سمت کی شناخت ہوگی اور ماضی کی روشنی میں اردو ادب کے مستقبل کی راہ تلاشی جائے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 12:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.