ETV Bharat / state

امت شاہ دن میں ہی حکومت بنانے کا خواب دیکھنے لگے: سوگتا رائے - رکن پارلیمان سوگتا رائے کا امت شاہ پر تنقید

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سوگتا رائے نے بی جے پی رہنما امت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بنگال میں حکومت بنانے کا خواب دن میں دیکھنے لگے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سوگتا رائے

author img

By

Published : Nov 6, 2020, 12:03 PM IST

بی جے پی کے رہنما اور وزیر داخلہ امت شاہ ان دنوں بنگال کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ دورے کے پہلے دن امت شاہ نے بانکوڑہ ضلع میں بی جے پی کے رہنماؤں سے خطاب کیا تھا۔

امت شاہ کے بنگال دورے کو لے کر ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سوگتا رائے نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو پارٹی دن میں خواب دیکھنے لگے تو اس کا کچھ نہیں ہو سکتا ہے۔ رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ امت شاہ کا بنگال میں بی جے پی کی حکومت بنانے کا خواب، خواب ہی رہ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ (امت شاہ ) دن میں ہی خواب دیکھنے لگے ہیں، رات میں دیکھا ہوا خواب جب پورا نہیں ہوتا ہے تو دن کی بات تو بہت دور کی ہے۔

پروفیسر سوگتا رائے کا کہنا ہے کہ گزشتہ پارلیمانی الیکشن میں جو کچھ ہونا تھا وہ ہو گیا۔ اگلے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو کچھ ملنے والا نہیں ہے۔ امت شاہ بی جے پی کے رہنما کی طرح بات کر رہے ہیں جبکہ ان کا دورہ وزیرداخلہ کے طور پر ہے۔ وہ لاکھ باتیں کر لیں ان کی پارٹی کو بنگال میں کامیابی نہیں ملے گی۔ بنگال کے عوام ممتا بنرجی کے ساتھ ہے۔

امت شاہ کو بی جے پی کے اندرونی اختلاف کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جو کئی گروپ میں تقسیم ہے۔

واضح رہے کہ امت شاہ نے بانکوڑہ میں پارٹی کے رہنماوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مغربی بنگال میں ان کی پارٹی بی جے پی دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ ممتا بنرجی کی حکومت کا دن چلا گیا ہے۔ مغربی بنگال کے عوام ان کی حکومت کو اکھاڑ پھینکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.