ETV Bharat / state

این آر سی مخالف تحریک ایک بار پھر سے کولکاتا میں شروع کی جائے گی

ریاست مغربی بنگال میں آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مد نظر جہاں ایک طرف بی جے پی بار بار این آر سی کا معاملہ اٹھا رہی ہے، وہیں بنگال میں ایک بار پھر جمہوریت پسند تنظیموں کی جانب سے این آر سی مخالف تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جوائنٹ فورم اگینسٹ این آر سی کی جانب سے این آر سی مخالف تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

west bengal: movement against nrc will start again in kolkata
این آر سی مخالف تحریک ایک بار پھر سے کولکاتا میں شروع کی جائے گی
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 8:08 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں سیاسی ماحول میں روز بروز کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ آئندہ انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے بی جے پی کے مرکزی رہنما بنگال کے دورے پر لگاتار آ رہے ہیں اور اپنی تقاریر میں این آر سی کا مدعا اٹھا رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

بنگال کے انتخابات میں بی جے پی کے لئے این آر سی ایک اہم مدعا ہے، کیونکہ بنگال کی سرحدیں بنگلہ دیش سے ملتی ہیں جس کے بنا پر بی جے پی کا یہ بیانیہ بہت عام ہے کہ بنگال میں بنگلہ دیش کے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد غیر قانونی طور پر رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی این آر سی کا مدعا بار بار اٹھا کر انتخابات میں اس سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔

دوسری جانب مرکزی حکومت کی جانب سے بنگال میں این آر سی کے متعلق جارحانہ رویہ دیکھتے ہوئے این آر سی مخالف تحریک چلانے والے مختلف تنظیمیں ایک بار پھر سے بنگال میں این آر سی مخالف تحریک چلانے پر تبادلہ خیال کر رہی ہیں۔

جوائنٹ فورم اگینسٹ این آر سی نے اس سلسلے میں ایک عام جلسہ بھی کیا کہ این آر سی کے خلاف کس طرح پھر سے تحریک چلائی جائے۔

جوائنٹ فورم اگینسٹ این آر سی کے رکن منظر جمیل نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مرکزی حکومت کا جو رویہ ہے وہ بہت جارحانہ ہے۔ بنگال انتخابات کو دیکھتے ہوئے بی جے پی کی طرف سے بہت ہی جارحانہ طور پر این آر سی کا مدعا اٹھا رہی ہے۔ ہمیں حکومت کی نیت پر بھروسہ نہیں ہے۔ گذشتہ سال ہم نے بڑے پیمانے پر این آر سی مخالف تحریک چلائی تھی، لیکن کووڈ 19 کی وجہ تحریک کو ملتوی کرنا پڑا تھا۔ لیکن ایک بار ہم اپنی تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

'ظلم کا خاتمہ کرکے بی جے پی اقتدار میں آئے گی'

اس سلسلے میں ہم نے ایک عام جلسہ بھی کیا ہے، جس میں یہ طے ہوا ہے کہ ایک بار پھر سے این آر سی کے خلاف شدید تحریک چلائی جائے گی جب تک کہ مرکزی حکومت اس قانون کو واپس نہیں لیتی ہماری تحریک جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.