ETV Bharat / state

موہن بگان اور ایسٹ بنگال کا ڈربی میچ منسوخ - مغربی بنگال میں بھی مرکزی حکومت کے خلاف پرُتشدد مظاہرے جاری ہے

شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جاری احتجاج کے سبب آل انڈیا فٹبال فیڈریشن نے آئندہ 22 ودسمبر کو سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایسٹ بنگال اور موہن بگان کا ڈربی میچ منسوخ کردیا ہے۔

کلدیپ یادو کے نام منفرد ریکارڈ
کلدیپ یادو کے نام منفرد ریکارڈ
author img

By

Published : Dec 18, 2019, 10:42 PM IST

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ منظور ہونے کے بعد سے اب تک ملک کی تمام ریاستوں سمیت مغربی بنگال میں بھی مرکزی حکومت کے خلاف پرُتشدد مظاہرے جاری ہے۔

پرُتشدد مظاہرے کے دوران مختلف اضلاع میں سرکاری املاک کو نقصان ہوا ہے۔ مشرقی ریلوے نے تشدد کےسبب متعدد ٹرینیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آل انڈیا فٹبال فیڈریشن سے موصولہ اطلاع کے مطابق مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف پرُتشد مظاہرے کے سبب موہن بگان اور ایسٹ بنگال کے درمیان کھیلے جانے والے ڈربی میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست مغربی بنگال میں حالات معمول پر آنے کے بعد موہن بگان اور ایسٹ بنگال کے درمیان ڈربی میچ کی تاریخ کااعلان کیا جائے گا۔

دوسری طرف بدھان نگرکمشنریٹ کے مطابق موہن بگان اور ایسٹ بنگال کلبوں کو خط لکھ کر میچ کے انعقاد سے متعلق معذرت کرلی گئی ہے۔ سالٹ لیک اسٹیڈیم میں ڈربی میچ کرانے کامناسب وقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈربی میچ کے دوران تقریبا50 سے60 ہزار لوگ اسٹیڈیم میں آ تے ہیں۔ اس بنیاد پر انہیں سکیورٹی فراہم کرنا ناممکن ہے۔

موہن بگان کلب کے ڈائریکٹر دیباسیش دتہ نے کہاکہ حالات کو دیکھتے ہوئے آل انڈیا فٹبال فیڈریشن سے ڈربی میچ کی تاریخ تبدیل کرنے کے لیے خط لکھا گیا ہے ۔

ایسٹ بنگال کلب کی جانب سے موصولہ اطلاع کے مطابق حالات معمول پر آنے کے بعد ہی ڈربی میچ کا انعقاد بہترہوگا۔ کھلاڑیوں اور شیدائیوں کی سکیورٹی اہم ہے۔ اس سے سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.