ETV Bharat / state

Attack On Raj Chakraborty: رکن اسمبلی راج چکرورتی پر شرپسندوں کا حملہ، چار زخمی - حملہ میں چارزخمی

شمالی 24 پرگنہ کے صنعتی خطہ بیرکپور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور فلم ساز راج چکرورتی پر شرپسندوں نے حملہ کر دیا جس میں رکن اسمبلی کے چار حمایتی زخمی ہو گئے. Narrow Escape for MLA Raj Chakraborty

چار زخمی
چار زخمی
author img

By

Published : Jan 26, 2022, 11:01 AM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے صنعتی خطہ بیرکپور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور فلم ساز راج چکرورتی پر شرپسندوں نے حملہ کر دیا۔

نامعلوم افراد کے حملے میں رکن اسمبلی راج چکرورتی بال بال بچ گئے۔ لیکن ان کے چار حمایتی زخمی ہو گئے۔ جنہیں بی این بوس ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔Narrow Escape for MLA Raj Chakraborty

ذرائع کے مطابق بیرکپور سے رکن اسمبلی راج چکرورتی ٹیٹاگڑھ تھانہ علاقے میں نو تعمیر ایک پارک کے افتتاح کے لئے پہنچے تھے۔ اسی وقت سات سے آٹھ افراد پر مشتمل گروہ نے رکن اسمبلی کو ہدف بنایا گیا۔

شرپسندوں کے حملے میں رکن اسمبلی کو معمولی چوٹیں آئی لیکن ان کے ساتھ رہنے والے چار دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو بی این بوس ہسپتال میں داخل کرایا۔

بیرکپور پولیس کمشنر منوج کمار ورما اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس اجے آچاریہ نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔

بیرکپور پولیس کمشنر منوج کمار ورما نے کہا کہ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے شرپسندوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

رکن اسمبلی اور فلم ساز راج چکرورتی نے کہا کہ وہ پیشہ ور مجرموں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ ان میں سے کسی ایک نے اس واردات کو انجام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کو مجرموں سے پاک کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔ مستقبل میں بھی وہ حملہ کریں گے اور میں ان کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہوں گا۔

مزید پڑھیں:بیرکپور: رکن اسمبلی اور فلم ساز راج چکرورتی پر حملہ

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما مدن مترا نے کہا کہ اس معاملے میں ملوث لوگوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ پارٹی کی ہدایت پر رکن اسمبلی کو تمام سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.