مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے لابھ پور سے بی جے پی کے رکن اسمبلی منرالاسلام کے بھائی نورالاسلام کو نوکری دلانے کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پرائمیری اسکولوں میں نوکری دلانے کے نام پر نورالاسلام نےکئی لوگوں سے لاکھوں روپے لیے تھے۔ نوکری نہیں ملنے پر موٹی رقم دینے والوں نے نورالاسلام کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔
پولیس کاکہنا ہے کہ نورالاسلام کے خلاف جعلسازی کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔شکایت موصول ہونے کےبعد اس کیس کی تفتیش کی جاری ہے۔
پولیس نے کہاکہ دھوکہ دہی کے الزام میں نورالاسلام اورا ن کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ اس کیس میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال منرالاسلام ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔ ان کی بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے پر مغربی بنگال بی جے پی کے کئی اعلیٰ رہنما ؤں نے مخالفت کی تھی۔