مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے لئے رواں ہفتہ نہایت ہی مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران تین ارکان اسمبلی ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر جا چکے ہیں۔
پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کی فہرست میں بناشری مہتو کا نام بھی شامل ہو گیا۔
کانتھی سے رکن اسمبلی اور ترنمول کانگریس کے درمیان عرصے سے تنازعہ چل رہا تھا۔ اس کے بعد ہی قیاس آرائی تیز ہو گئی تھی کہ وہ پارٹی چھوڑ کر جانے والی ہیں۔ آج رات کانتھی سے رکن اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
رکن اسمبلی نے کہا کہ شھبندو ادھیکاری نے جس دن ترنمول کانگریس چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، اس سے ایک دن پہلے ہی پارٹی چھوڑ چکی تھی۔
مزید پڑھیں:
ممتابنرجی کی ترنمول کانگریس کو مشکل ترین چیلبج کا سامنا
انہوں نے کہا کہ کل امت شاہ کے جلسے میں شھبندو ادھیکاری سمیت دیگر 12 ارکان اسمبلی کے ساتھ وہ بی جے پی میں شامل ہوں گی۔