مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع کے ماتھابھانگا تھانہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے بی جے پی کے رہنما شانتین باسو کے جلسے کے دوران حملہ کر دیا اور جم کر توڑ پھوڑ کی
حملے کے دوران نامعلوم شرپسندوں نے جلسہ گاہ میں جم کر توڑپھوڑ کی ۔ اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
بی جے پی کے رہنما شانتین باسو کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی حمایتی شرپسندوں نے جلسہ گاہ پر حملہ کیا۔حملے کے دوران شرپسندوں نے جلسہ گاہ میں توڑ پھوڑ کی ۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت میں جلسے میں موجود نہیں تھا لیکن اطلاع موصول ہوتے ہی جائے وقوع پرپہنچا۔
بی جے پی کے رہنما کاکہنا ہے کہ کوچ بہار ضلع میں ترنمول کانگریس کی مقبولیت میں نمایاں کمی آ ئی ہے۔ اس سے ترنمول کانگریس کے رہنما مقامی غنڈوں کی مدد سے بی جے پی کے حامیوں پر حملہ کروارہے ہیں۔
![بی جے پی کے جلسے پر حملہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6037904_bjp.jpg)
انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے علاوہ کسی دوسری سیاسی جماعتوں کو جلوس اور ریلی نکالنے کی اجازت نہیں ہے۔
دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رہنما ؤں کاکہنا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے الزام بے بنیاد ہے۔ حملے میں ترنمول کانگریس کے حامی ملوث نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے گروہی تصادم کے دوران بی جے پی کے حامیوں نے اپنے ہی جلسہ گاہ پر حملہ کیا۔ اس سے ترنمول کانگریس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ شمالی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے حامیوں کے درمیان اکثر وبیشتر جھڑپیں ہوتی رہتی ہے۔