ETV Bharat / state

مغربی بنگال اقلیتی کمیشن کے چئیرمین کا انتقال

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 7:03 PM IST

گزشتہ کئی ماہ سے ابو عائش منڈل کی طبعیت کافی علیل تھی۔ مغربی بنگال اقلیتی کمیشن کے چئیرمین کے طور پر عہدہ سنبھالنے کے بعد وہ لگاتار اقلیتوں کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے بنگال کے مختلف اضلاع کا دورہ کرتے رہتے تھے۔

مغربی بنگال اقلیتی کمیشن کے چئیرمین کا انتقال
مغربی بنگال اقلیتی کمیشن کے چئیرمین کا انتقال

مغربی بنگال اقلیتی کمیشن کے چئیرمین ابو عائش منڈل کا دیر رات انتقال ہو گیا ہے۔ ابو عائش منڈل منتیشور اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ وہ کافی دنوں سے علیل تھے۔ 2017 میں انہیں مغربی بنگال اقلیتی کمیشن کا چئیر مین بنایا گیا تھا۔

دراصل گزشتہ کئی ماہ سے ابو عائش منڈل کی طبعیت کافی علیل تھی۔ مغربی بنگال اقلیتی کمیشن کے چئیرمین کے طور پر عہدہ سنبھالنے کے بعد وہ لگاتار اقلیتوں کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے بنگال کے مختلف اضلاع کے دورے کرتے رہتے تھے۔

علالت کی وجہ سے گذشتہ کئی ماہ سے وہ دفتر بھی نہیں آ رہے تھے۔ ابو عائش منڈل اس سے قبل مغربی بنگال اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن کے چئیرمین بھی رہ چکے ہیں لیکن ایک تنازعہ کے بعد انہیں عہدے استعفی دینا پڑا تھا۔ چند برسوں قبل ہی سی پی آئی ایم چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.