ضلع شمالی24 پرگنہ کے ترنمول کانگریس صدر اور ریاستی وزیربرائے خورات جیوتی پریہ ملک کے دماد ایتری رائے آج بی جے پی میں شامل ہو گیے ۔ وہ جادب پور نیورسٹی کے ماس کمیونیکشن اینڈ جرنلزم شعبے کے پروفیسر ہیں۔
اس موقع پر موجود بی جے پی کے سنیئر رہنما اور ریاستی انتخابی کمیٹی کے سربراہ مکل رائے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایک وزیر کے دماد کے بی جے پی میں شامل ہونا بڑی اہم بات ہے۔
انہوں نے کہاکہ مغر بی بنگال میں تبدیلی کی لہر میں ممتا بنر جی کی حکومت ٹھیک نہیں پا ئے گی۔ بنگال کے لوگ ترقی پسند ہیں۔ انہوں نے 35 سالہ بائیں محاذ حکومت اکھاڑ پھینکا اور ترنمول کانگریس کی حکومت اب ان کا ہدف ہے۔
مغر بی بنگال کے وزیر جیوتی پریہ ملک کے دماد ایتری رائے کاکہنا ہے کہ میں اپنی مرضی سے ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوا ہوں۔ میں عوام کی خدمات کرنا چا ہتاہوں جو ترنمول کانگریس میں رہ کر ممکن نہیں تھا۔