ETV Bharat / state

Minister Siddiqullah Chowdhary وزیر صدیق اللہ چودھری کی مالدہ میں ٹی ایم سی رہنماوں سے ملاقات - پنچایت انتخابات کو لے کر تمام سیاسی جماعتوں

وزیر صدیق اللہ چودھری نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کی ہدایت پر مالدہ اور مرشدآباد میں پارٹی رہنماوں کے ساتھ میٹنگ کی اور پنچایت انتخابات کو لے کر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر صدیق اللہ چودھری کی مالدہ میں ٹی ایم سی کے رہنماوں سے ملاقات

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 7:53 PM IST

وزیر صدیق اللہ چودھری کی مالدہ میں ٹی ایم سی کے رہنماوں سے ملاقات

مالدہ:مغربی بنگال میں چند مہینوں کے اندر ہونے والے پنچایت انتخابات کو لے کر تمام سیاسی جماعتوں کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ایک طرف ترنمول کانگریس اندرونی اختلافات کو مٹا کر پنچایت انتخابات میں حریف کا صفایا کرنے کی کوشش میں مصروف ہے تو دوسری طرف اپوزیشن جماعتیں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو بدعنوانی کے معاملے میں گھیرنے کی کوشش کر رہیں ہیں۔

اسی درمیان مغربی بنگال کے وزیر صدیق اللہ چودھری نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کی ہدایت پر مالدہ اور مرشدآباد میں پارٹی رہنماوں کے ساتھ میٹنگ کرکے چھوٹے موٹے معاملے کو رفع دفع کرنے میں مصروف ہیں۔ مغربی بنگال کے وزیر صدیق اللہ چودھری نے کہاکہ وہ مالدہ اور مرشدآباد کے دورے پر ہیں۔پنچایت انتخابات سے قبل پارٹی کے تمام رہنماوں اور کارکنان سے ملاقات کرکے حکمت عملی تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔حکمت عملی سے انتخابات لڑیں گے تو جیت پائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ مالدہ میں تمام رہنماوں اور کارکنان سے ملاقات کرنے کے بعد پتہ چلا کہ یہاں کوئی نااتفاقی نہیں ہے۔لوگوں کے درمیان چھوٹی موٹی باتیں ہوتی ہیں جسے بیٹھ کر دور کرسکتے ہیں۔یہاں کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے کہ ایک ایک آدمی کے ساتھ میٹنگ کی جائے ۔ ان کا کہنا ہے کہ مالدہ رکن پارلیمان ہیں،ارکان اسمبلی ہیں اور ضلع پریشد میں پردھان ہیں ان تمام لوگوں کے رہتے ہوئے کسی بھی مسئلے کا حل نا نکلے یہ ہو ہی نہیں ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Maldah Congress سابق پنچایت صدر ٹی ایم سی کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل

ریاستی وزیر کے مطابق بی جے پی ،کانگریس اور سی پی آئی ایم کے بارے کیا کہا جا سکتا ہے۔تینوں مل کر ممتابنرجی کو شکست دینے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن یہ ان کی بس کی بات نہیں ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.