ETV Bharat / state

'ضرورتمندوں کی مدد کرنے کے بجائے سیاست کی جارہی ہے'

ریاستی وزیر تعلیم پارتھوچٹرجی نے اپوزیشن رہنماؤں کی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے موجودہ صورتحال کسی بھی قیمت پر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔

author img

By

Published : Apr 4, 2020, 5:18 PM IST

'ضرورتمندوں کی مدد کرنے کے بجائے سیاست کی  جارہی ہے'
'ضرورتمندوں کی مدد کرنے کے بجائے سیاست کی جارہی ہے'

مغربی بنگال کے وزیرتعلیم پارتھو چٹرجی نے کہاکہ یہ وقت لوگوں کے پاس کھڑا ہونے کا ہے۔ ان کی حوصلہ افزائی کرنے کا وقت ہے لیکن چند لوگوں کو کچھ بھی سمجھ نہیں آ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس، بایاں محاذ اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے پاس اس وقت کام نہیں ہے۔ اس لئے وہ بیان بازی میں زیادہ توجہ دے رہی ہیں۔اس سے کس کا فائدہ ہوگا۔

وزیرتعلیم کاکہنا ہے کہ کانگریس اور بایاں محاذ کے رہنما ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے ذمہ داران پر تنقید کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس اور سی پی ایم کے رہنما وں کے پاس کام نہیں ہے۔اس لئے وہ پارٹی دفتر میں بیٹھ کر کوروناوائرس سے نمٹنے والوں کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں۔

وزیرتعلیم کاکہنا ہے کہ کانگریس اور سی پی ایم کے علاوہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے پاس بھی کوئی کام نہیں ہے۔ ریاستی بی جے پی کے رہنماوں کو لوگوں کی پریشانیاں دور کرنے یں دلچسپی نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے تمام اعلیٰ رہنماؤں نے کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے اب تک ٹھوس حکمت عملی کااعلان نہیں کیا۔ان کے پاس وباء سے نمٹنے کے لئےمنصوبہ ہی نہیں ہے۔

ترنمول کانگریس کے قومی سکریٹری پارتھو چٹرجی نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کبھی تالیاں بجانے کو کہتے ہیں تو کبھی اپنے اپنے گھروں کی بیتیاں گل کرنے کی بات کرتے ہیں۔

پارتھو چٹرجی نے کہاکہ ریاستی حکومت نے کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے جس طرح سے کام کر رہی ہے اسی وجہ سے دیگر ریاستو ں کی طرح بنگال میں مریضوں کی تعداد کم ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ سچائی ہے اس پر پردہ نہیں ڈالا جا رہا ہے ۔ کوروناوائر س سے مرنے والے مریضوں کی تعداد چھپانے کی کیاضرورت ہے۔ وہ سب کے سامنے ہے ۔ اگر کسی کو معلوم نہیں ہے تو مغربی بنگال محکمہ صحت سے معلوم کرلے۔لیکن سب جاننے کے لئے کسی کے پاس اتنا وقت کہاں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.