ETV Bharat / state

مجھے قانون پر مکمل اعتماد ہے: فرہاد حکیم

ریاستی کابینی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ انہیں قانون پر مکمل بھروسہ ہے اور 'ناردا بدعنوانی' معاملے کی سی بی آئی جانچ کا ان پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔

firhad hakim
فرہاد حکیم
author img

By

Published : May 11, 2021, 2:28 PM IST

ممتا بنرجی کی کابینہ کے اہم ترین وزیر فرہاد حکیم کو یقین ہے کہ ناردا بدعنوانی معاملے کی جانچ میں صاف شفاف نکل آئیں گے۔ وزیر بننے کے بعد نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ہم اور ساتھیوں کا ناردا بدعنوانی معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے دباؤ میں آکر سی بی آئی ہمارے خلاف بے بنیاد معاملہ بنا کر تفتیش شروع کرنا چاہتی ہے۔ ریاستی کابینی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ انہیں قانون پر مکمل بھروسہ ہے اور ناردا بدعنوانی معاملے کی سی بی آئی جانچ کا ان پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔

فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ یہ ایک سیاسی انتقام کا ہتھکنڈہ ہے۔ اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں۔ اس سے کسی پر کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے۔

ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہو چکی ہے۔ وہ اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے یہ سب حرکت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے میں پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔ مرکزی حکومت کی ناکامی کے سبب ملک میں کورونا کی صورتحال سنگین ہوئی ہے، جس سے روزانہ سینکڑوں لوگوں کی موت ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

عید سے عین دو دنوں قبل ہوڑہ جوٹ مل بند

واضح رہے کہ گزشتہ روز مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ناردا بدعنوانی معاملے میں فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کے خلاف تفتیش کی سی بی آئی کو اجازت دی۔ واضح رہے کہ 2014 میں سیمویل متھویز نے ناردا اسٹینگ آپریشن کیا تھا جس میں فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کو دکھایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.