مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے آنے کی رفتار میں کمی نہیں آئی ہے، لیکن سیاسی سرگرمی کا گراف تیزی سے اوپر کی جانب جا رہا ہے۔
ریاست میں سیاسی جماعتوں کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ عوام کو روزانہ نئی نئی باتیں جاننے کو مل رہیں ہیں۔
ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما فرہاد حکیم نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس پارٹی کو عوام کی حمایت حاصل ہے، اسے کوئی شکست دے نہیں سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گاندھی کو ماننے والے کو صرف عوام سے ڈر لگتا، عوام کو ڈرانے والوں سے نہیں۔ یہ بات جو سب کو معلوم ہے۔
ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ کسی کو ہمیں مشورہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں عوام کی نصیحت چاہئے جن کی بدولت ہم اقتدار میں ہیں۔
ترنمول کانگریس کے رہنما کے اسمبلی انتخابات سے قبل تمام سیاسی جماعتیں چیخ رہیں ہیں، لیکن نتائج برآمد ہوتے ہی سب کے سب خاموش ہو جائیں گی۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن چیف ایڈمنسٹریٹو کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے اندر کوئی اختلاف نہیں ہے اور تمام رہنما متحد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شھبندو ادھکاری ترنمول کانگریس کے اہم رکن ہیں۔ ان کو لے کر کسی کو بیان بازی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:
ٹی ایم سی کے پانچ ارکان پارلیمان بی جے پی میں شامل ہوں گے: بی جے پی رہنما کا دعویٰ
واضح رہے کہ شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے شھبندو ادھکاری، سوگتا رائے سمیت دیگر ارکان پارلیمان کو پارٹی میں شامل ہونے کی بات کہی تھی۔