ETV Bharat / state

بی جے پی سے ایک سینیئر لیڈر ترنمول کانگریس میں آسکتے ہیں: فرہاد حکیم

انتخابی مہم میں شامل ہونے پہنچے فرہاد حکیم نے کہا کہ جلد ہی ترنمول کانگریس میں بی جے پی کے رکن اسمبلی شامل ہونے والے ہیں۔ میں ابھی نام نہیں کہہ رہا ہوں، لیکن انتظار کریں۔

فرہاد حکیم
فرہاد حکیم
author img

By

Published : Sep 23, 2021, 7:15 PM IST

بنگال کے سینئر لیڈر وریاستی وزیر فرہاد حکیم نے آج دعویٰ کیا ہے کہ جلد ہی بی جے پی سے ایک ایسے سینئر لیڈر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے ہیں ان کے بارے میں کوئی سوچ نہیں سکتا ہے۔

بھوانی پور ضمنی انتخاب میں ممتا بنرجی کیلئے انتخابی مہم میں قائدارانہ کردار ادا کرنے والے فرہاد حکیم آج جب انتخابی مہم میں شامل ہونے کے لیے پہنچے تب انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں ایسے نام سامنے آئے گا جو آپ سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اور بھی کئی ممبر اسمبلی ترنمول کانگریس میں آئیں گے۔ ”میں ابھی نام نہیں کہہ رہا ہوں، لیکن انتظار کریں“۔

فرہاد حکیم کے اس بیان نے بی جے پی میں ہلچل مچا دی ہے۔ تاہم ریاستی بی جے پی فرہاد کے بیان کو عوامی سطح پر اہمیت دینے کو تیار نہیں ہے۔ بی جے پی لیڈر شیامک بھٹاچاریہ نے کہا، ''213 اراکین اسمبلی کے باوجود بھی ترنمول کانگریس کو مزید رکن اسمبلی کی ضرورت ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ترنمول کانگریس کو جمہوری نظام پر کتنا اعتماد ہے۔'' بی جے پی کو اس طرح ڈرایا نہیں جا سکتا۔ بی جے پی اس سے پریشان نہیں ہے۔

بھوانی پور میں اس وقت سہ طرفہ مقابلہ ہے۔ جہاں ترنمول کانگریس کی طرف سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی خود امیدوار ہیں جب کہ بی جے پی نے پرینکا تبریوال اور سی پی آئی ایم نے سریجیب بسواس کو امیدوار بنایا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.