ETV Bharat / state

غریب مزدوروں کی موت پر مرکزی حکومت خاموش کیوں؟

ریاستی وزیر اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم نے مرشدآباد کا دورہ کے دوران کشمیر میں دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کے رشتہ داروں سے ملاقات کی۔

غریب لوگوں کی موت پر مرکزی حکومت خاموش کیوں؟
author img

By

Published : Oct 31, 2019, 9:16 PM IST

مغربی بنگال کے وزیراور ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما فرہاد حکیم نے کشمیر میں بنگال کے پانچ مزدوروں کی موت پر مرکزی حکومت پر تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی نظروں میں عام لوگوں کی جانوں کی کوئی قیمت نہیں ہے ۔اس لیے وہ خاموش ہیں۔

غریب لوگوں کی موت پر مرکزی حکومت خاموش کیوں؟

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ ہر معاملے میں بیان بازی کرتے ہیں۔ ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے جس پر انہوں نے کچھ کہا نہ ہو۔

فرہاد حکیم کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے کشمیر میں مغربی بنگال کے مزدوروں کے قتل عام پر خاموشی اختیار کرلی ہے ۔ اس کاکیا مطلب ہے۔

ریاستی وزیر کاکہنا ہے کہ کشمیر میں آ رٹیکل 370 ہٹانے سے کس کو کیا فائدہ ہوا۔ مرکزی حکومت نے اپنی حکمت عملی پر لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 370 ہٹانے کے بعد سے اب تک کشمیر کی صورتحال تیزی سے خراب ہوئی ہے۔لوگوں کی پریشانیوں میں اضا فہ ہوا ہے۔اس کا جواب کون دے گا۔

دوسری طرف کشمیر میں گزشتہ روز میبنہ دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے مغر بی بنگال کے پانچ مزدروں میں سے ایک ظہیرالدین سرکار کی بیوہ نے وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتابنرجی سے نوکری دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.