مغربین بنگال کے وزیر اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے کہا کہ عام انتخابات میں بی جے پی کو 18 سیٹیں ملنی ایک ڈراؤنا خواب ہے ۔ مغر بی بنگال کے عوام کو اچھی طرح سے پتہ چل چکا ہے کہ ریاستی بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کی سچائی کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مغر بی بنگال بی جے پی کے صدر ریاست میں سب سے بڑا کٹ منی لنے والا شخص ہے ۔ ان کی پوری زندگی کٹ منی لیتے ہوئے گزری ہے ۔وہ کیا دوسروں پر الزام لگائیں گے ۔
ریاستی وزیر کے مطابق بنگال کے لوگ دلیپ گھوش سے سوال کریں گے کہ ان کے پاس اتنی رقم کہاں سے آ ئی ۔ مرکزی حکومت ، ریلوے، ایئرپورٹ اور بحریہ سے موصول ہونےو الی رقم پر کٹ منی کون لیتا ہے ۔ دلیپ گھوش کے پاس اس کاکوئی جواب نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے ریاستی صدر جن لوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل کررہے ہیں ان پر کٹ منی لینے کا الزام ہے ۔ بی جے پی خود ہی ایک کٹ منی پارٹی ہے۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر کا کہنا ہے کہ مرکزی جانچ ایجنسیوں کو مطلب کے لیے استعمال کیا جا رہاہے۔ دلیپ گھوش میڈیا میں آکر باتیں کہ عام انتخابات میں 27 ہزار کروڑ خرچ کرنے کہاں سے آ ئے تھے ۔ یہ اتنی بڑی رقم ایمانداری ست تو خرچ نہیں کی جاسکتی ہے۔