کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر اور شہری ترقیاتی امور کے وزیر فرہاد حکیم نے کہاکہ شبھاشاچی دتہ نے ترنمول کانگریس کے ساتھ جو کیا وہ ناقابل بیان ہے۔ مغر بی بنگال میں انہیں میر جعفر کے نام سے یاد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ شبھاشاچی کی حرکتوں کو ترنمول کانگریس ہی نہیں بلکہ کوئی پارٹی برداشت نہیں کرسکتی ہے۔ ترنمول کانگریس ان کے خلاف سخت کارروا ئی کرچکی ہے اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
فرہادحکیم کے مطابق شھاشاچی دتہ ایک غدار رہنما ہے ۔ پارٹی کو نقصان ہونے سے قبل ہی انہیں پارٹی ست نکال باہر کیا گیا ہے۔ وہ مفاد پرست ہیں جن سے عام لوگوں کو نقصان ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہاہے کہ شبھاشاچی دتہ اور بی جے پی کے درمیان نزدیکیاں بڑھیں ہیں۔ شبھاشاچی اور مکل رائے کے درمیان مسلسل بات چیت ہو رہی تھی ۔ہماری پارٹی اس پر کارروا ئی نہں کرتی تو کیا کرتی ۔ایسے لوگوں کو ایک پل کے لیے برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔
دوسری طرف شبھاشاچی دتہ نے کہاکہ فرہاد حکیم کس بنیاد پر مجھے میرجعفر کہہ کر پکارا ہے ۔ انہیں پہلے اپنی گرایباں میں جھانکنے کی ضرورت ہے۔