کورونا وائرس کے خطرات کے مد نظر پورے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے پورے ملک میں سینکڑوں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ملک کے مختلف ریاستوں میں پھنسے ہوئے بنگال کے مزدوروں کو واپس لانے کا ریاستی حکومت نے اعلان کیا تھا۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اس سلسلے میں مرکزی حکومت کو خط لکھا تھا۔چند روز قبل ہی ریاستی حکومت نے محاضر مزدوروں کو خصوصی ٹرین کے ذریعے واپس لانے کا اعلان کیا تھا۔ریاستی حکومت کی اس پہل کے نتیجے میں ہی آج خصوصی ٹرین کے ذریعے آج تقریبا 12 افراد ڈانکونی اسٹیشن پہنچے۔
ریاست کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ان مزدوروں کو 60 بڑی بسوں اور چھوٹی گاڑیوں کے ذریعے ان کو ان کے آبائی گاؤں پہنچایا گیا۔
آج جب ٹرین ڈانکونی اسٹیشن پہنچی تو اس موقع پر ہگلی ضلع کے ڈی ایم وائی رتناکر راؤ بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ ریاستی وزیر تپن داس گپتا اور سرکاری عملہ بھی موجود تھے۔

ٹرین سے اترنے کے بعد ان مزدوروں کی جانچ کی گئی۔ریاستی حکومت کی طرف سے ان مزدوروں کے لئے کھانے پینے کا انتظام کیا گیا تھا۔تمام مزدوروں کا اسٹیشن پر ہی تھرمل ٹیسٹ کیا گیا ہے۔
اس کے بعد ہی ان کو بسوں میں سوار کیا گیا۔اگر ان میں کوئی آثار نہیں پائے گئے تو ان کو محکمہ صحت کی طرف سے صحت مند ہونے کی سند دے گا

۔ہوڑہ ،دونوں 24 پرگنہ ،بردوان ،ندیا،دونوں مدنا پور، اور دوسرے اضلاع کے مزدور اپنے گھر پہنچنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا ۔گھر پہنچنے کے بعد ان مزدوروں کو 14 دنوں کی ہوم کورینٹائن کی ہدایت دی گئی ہے۔