مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں کرشمس بڑے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے. اس موقع پر کولکاتا کے پارک اسٹریٹ کو خوبصورت لائٹنگ سے مزین کیا جاتا ہے. جو قابل دید ہوتی ہے اور جسے دیکھنے کے لئے لاکھوں کی تعداد میں لوگ کولکاتا آتے ہیں .
خصوصی طور پر کولکاتا کے پارک اسٹریٹ، اسپلینیڈ، اور میدان سنٹ پال کیتھیڈرل چرچ میں کافی بھیڑ ہوتی ہے. دیر رات تک بھیڑ لگی رہتی ہے اور ان علاقوں تک رسائی کے لئے میٹرو ٹرین کا استعمال سب سے زیادہ کیا جاتا ہے.
جس کے نتیجے میں کولکاتا میٹرو میں آج کے دن اضافی بھیڑ ہوتی ہے جسے دیکھتے ہوئے کولکاتا میٹرو دیر رات تک اضافی ٹرین چلانے کا اعلان کیا تاکہ لوگوں کو پریشان نہ ہو کولکاتا میٹرو انتظامیہ کے مطابق دم دم اور کوی سبھاش سے آخری ٹرین رات 11 بجے کر دس منٹ پر روانہ ہوگی اور آج کے کل 12 اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔