مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع کے بہرامپور تھانے کے تحت فرخا برج کے قریب مسا فربردار بس اور اوئل ٹینکر کے درمیان بھیانک ٹکر کے سبب موقع پر ہی چھ افراد کی موت ہو گیے جبکہ متعد دافراد زخمی ہو گیے۔
حادثے کے بعد سڑکوں پر لاشیں بچھ گئیں تھی۔ چاروں طرف شورمچا ہوا تھا۔
مقامی باشندوں کی اطلاع پر پولیس کی ٹیم نے جائے وقوع پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں متعدد افراد کی حالات نازک بتائی گئی ہے۔
پولیس افسر پردیپ بنرجی نے کہاکہ نائٹ سروس مسافر بردار بس سلی گوڑی سے بہرامپور کی طرف آرہی تھی تبھی اوئل ٹینکر نے اسے ٹکر ماردی ۔
ٹکر اتنی بھیانک تھی کہ موقع پر ہی چھ افراد کی موت ہو گئی۔ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو بہرامپور صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں چند افراد کی حالات نازک بتا ئی گئی ہے۔
پولیس افسر نے مزید کہاکہ پولیس کی ٹیم نے مقامی باشندوں کی مدد سے بس کے اندر پھنسے زخمیوں کو باہر نکالا گیااور انہیں ہسپتال میں داخل کرایاگیا۔ مقامی باشندوں نے اس میں اہم رول ادا کیا ہے ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ حادثے کی وجہ اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ قیاس ہے کہ اوس کی وجہ سے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ٹکر ہو ئی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ اوئل ٹینکر کے ڈرائیور بھی شدید طور پر زخمی ہے۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ گھروں میں سونے والے لوگ سڑک پر نکل آ ئے اور حادثے کی جانب دوڑ پڑے۔