ETV Bharat / state

مغربی بنگال: پولپور میں ممتا بنرجی کا پیدل روڈ شو

author img

By

Published : Dec 29, 2020, 3:15 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے بیر بھوم ضلع کے بولپور میں پیدل روڈ شو کی قیادت کی جس میں اندازاً ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی
مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی

مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع ان دنوں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں اور وشوا بھارتی یونیورسٹی کی وجہ سے کافی سرخیوں میں ہے۔

اس علاقے میں گزشتہ 20 دسمبر کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی سیاسی ریلی کے بعد وزیراعلی ممتا بنرجی نے روڈ شو کی قیادت کرکے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

بولپور سے جامبونی تک چار کلومیٹر کے روڈ شو میں ٹی ایم سی کے رکن پارلیمان ستابدی رائے، بیر بھوم ترنمول کانگریس ضلع صدر انو براتا منڈل سمیت تمام اعلیٰ رہنماؤں نے شرکت کی۔

چار کلومیٹر طویل اس پیدل روڈ شو کی سب سے خاص بات یہ رہی کہ ممتا بنرجی کے ساتھ تقریباً سوا لاکھ لوگوں نے حصہ لیا۔

مغربی بنگال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی سیاسی رہنما کے پیدل روڈ شو میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ہو۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور اسی علاقے میں گزشتہ روز مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی روڈ شو کیا تھا جس میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان نے شرکت کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.