مغربی بنگال مدھیامک پرکشا اس بار دو برس بعد مدھیامک کا آف لائن امتحان لیا گیا تھا جس کے نتائج کا آج اعلان کر دیا گیا۔پوری ریاست میں پہلے دس رینک میں اس بار 114 طلباء نے جگہ بنائی ہے۔پہلے مقام پر بیربھوم کے رام کرشنا مشن اسکول کے ارنب گورائی اور مشرقی بردوان کے رونق منڈل مشترکہ طور پر کل 693 نمبروں کے ساتھ اول مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔Madhyamik Board Examination Results Announced
یہ بھی پڑھیں:AMU Students Protest: پریٹیکل امتحان منسوخ کیے جانے کے خلاف اے ایم یو طلباء کا احتجاج
ویسٹ بنگال بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیش کے چئیرمین نے آج ایک پریس کانفرنس کے ذریعے بورڈ کے نتائج کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ اس بار پہلے دس رینک میں جگہ بنانے والوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ایک ایک نمبر کے فرق سے پہلے دوسرے اور تیسرے مقام کا فیصلہ ہوا ہے۔کامیابی کی شرح کے معاملے میں مدنی پور ضلع پوری ریاست میں سر فہرست ہے۔اس بار پہلے پانچ رینک میں جگہ بنانے میں ریاست کے چار مسلم طلباء کامیاب ہوئے ہیں۔