ETV Bharat / state

مغربی بنگال: کسان اسرائیل الحق کو ایک کروڑ روپے کی لاٹری - ولاية البنغال الغربية: يانصيب بقيمة 10 ملايين روبية للمزارع إسرائيل الحق

کسان اسرائیل الحق پچاس روپے کے لاٹری میں ایک کروڑ روپے کی رقم تو جیت گئے لیکن اسے کہاں خرچ کریں گے اس کو لے کر وہ کشمکش میں ہیں.

کسان اسرائیل الحق کو ایک کروڑ روپے کی لاٹری

author img

By

Published : Nov 5, 2021, 11:30 AM IST

جلپائی گوڑی ضلع کے گارول باڑی کے رہنے والے اسرائیل الحق نام کے ایک کسان کو ایک کروڑ روپے کا لاٹری نکلنے پر پورے گاؤں میں خوشی کا سماں ہے.

مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی کے گارول باڑی علاقے میں اسرائیل الحق نام کے ایک کسان کو ایک کروڑ روپے کا لاٹری نکلنے پر پورے گاؤں میں خوشی کا سماں ہے.

لیکن کہا جاتا ہے ناں کہ وقت سے پہلے اور ضرورت سے کسی کو کچھ مل جاتا ہے تو اس کا دماغ خراب ہوجاتا ہے. ایسا ہی اسرائیل الحق کے ساتھ ہوا ہے.

کسان اسرائیل الحق پچاس روپے کے لاٹری میں ایک کروڑ روپے کی رقم تو جیت گئے لیکن اسے کہاں خرچ کریں گے اس کو لے وہ کشمکش میں ہیں.

اچانک اتنی بڑی رقم ملنے کے بعد اسرائیل الحق پیسہ اور اپنے آپ کو بچانے کے لئے مقامی تھانے میں جاکر بیٹھ گئے ہیں.

ان کا کہنا ہے کہ رقم تو مل گئی ہے لیکن خرچ کرنے کو لے کر گھر میں جھگڑا شروع ہوگیا ہے. گھر والوں کے ساتھ ساتھ رشتہ داروں نے دباؤ بنانا شروع کردیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ گھر والوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ہونے والی حجت و تکرار سے بچنے کے لئے تھانے میں آکر بیٹھ گئے ہیں.

مقامی تھانے کی پولیس کا کہنا ہے کہ اسرائیل الحق کی جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے. انہیں سمجھاکر گھر بھیجا گیا ہے لیکن پولیس پورے معاملے پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.