ETV Bharat / state

'این آر سی کے نام پربی جے پی دونوں سیاست کررہی ہے'

author img

By

Published : Nov 22, 2019, 3:26 PM IST

ریاستی بائیں محاذ کے جنرل سکریٹری سوریہ کانت مشرا نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی این آرسی کے نام پر سیاست کررہی ہے

'این آر سی کے نام پربی جے پی دونوں سیاست کررہی ہے'

مغربی بنگال سی پی ایم کے ریاستی سیکریٹری سوریہ کانت مشرا نے ترنمول کانگریس اور بی جے پی پر الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ این آر سی کے نام پر یہ دونوں جماعت لوگوں کے درمیان تفریق اور خوف پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

گزشتہ روزپارلیمنٹ میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ملک بھر میں این آر سی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاتھا کہ آسام کی طرح ملک بھر میں این آر سی نافذ کیا جائے گا۔

اس کے بعد ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرشدآباد میں ایک جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگا ل میں این آر سی نافذ ہونے نہیں دیا جائے گا۔وزیرا علیٰ نے کہاکہ جب تک دیدی ہے تو کسی کو بھی فکر اور خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

سوریہ کانت مشرا نے این آر سی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور ترنمول کانگریس دونوں اس پر سیاست کررہی ہے اور اس کوووٹ بینک کا ذریعہ بنالیا ہے۔یہ سب تقسیم کی سیاست کا نتیجہ ہے۔

سوریہ کانت مشرا نے کہا کہ ایک طرف این آر سی کی مخالفت کی جارہی ہے تو دوسری طرف بنگال میں حراستی کیمپ قائم کرنے کا رپورٹ مل رہی ہے۔

ریاستی حکومت کا کہناہے کہ اس کیمپ میں فارن ٹربیونل کے ذریعہ غیر ملکی قرار دیے گئے افراد کو رکھا جائے گا۔جب کہ یہ خبر پھیلائی جارہی ہے کہ اس کیمپ میں این آر سی میں جگہ نہیں پانے والے افراد کو رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں ایک جلسے کے دوران امت شاہ نے ریاست میں این آرسی سختی سے نافذ کرنے کا اعلان کیاتھا۔لیکن گزشتہ روز پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران وزیرداخلہ امت شاہ نے این آر سی کوپورے ملک میں نافذ کرنے کی بات کہتے ہوئے کہاتھاکہ یہ کسی ایک مذہب کے لیے نہیں ہوگا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.