ETV Bharat / state

مغربی بنگال: بھارت بند کامیاب، بائیں محاذ کا دعویٰ

author img

By

Published : Nov 26, 2020, 4:28 PM IST

بائیں محاذ کے ریاستی چیئرمین بمان بوس نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف بھارت بند کو کامیاب قرار دیا ہے۔

west bengal left front chairman biman bose claim as bharat bandh successful
بھارت بند کامیاب، بائیں محاذ کا دعویٰ

مغربی بنگال میں بائیں محاذ کے چیئرمین بمان بوس نے بھارت بند کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے بند کو پوری طرح سے کامیاب قرار دیا۔ مولا علی کراسنگ پر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

جلوس میں بائیں محاذ کے کئی اعلیٰ رہنما اور کارکنان کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی شامل تھے۔ بائیں محاذ کے چئیرمین بمان بوس نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بھارت بند مکمل طور پر کامیاب رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت بند میں عام لوگوں نے بھر پور اور اہم رول ادا کیا ہے۔ ان کی وجہ سے ہی بھارت کو نمایاں کامیابی ملی ہے۔

بمان بوس کا کہنا ہے کہ چند پرتشدد واقعات کو چھوڑ کر بھارت بند مکمل طور پر پرامن اور کامیاب رہا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ بھارت بند کو دوسرے دن بھی کامیاب بنائیں۔

بائیں محاذ کے چئیرمین کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کے عوام نے بی جے پی کے خلاف بھارت بند کو کامیاب بنانے کے لئے کانگریس اور بائیں محاذ کی حمایت کی۔

اس موقع پر سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سوریہ کانت مشرا نے کہا کہ بھارت بند کی کامیابی سے یہ اندازہ لگانا بالکل غلط نہیں ہوگا کہ مغربی بنگال کے عوام بی جے پی سے ناراض ہے۔

مزید پڑھیں:

مرشدآباد : ترنمول رہنما کو گولی مار کر قتل

واضح رہے کہ ملک کی 36 مزدور تنظیموں کی جانب سے بلائی گئی 24 گھنٹوں کی ہڑتال کو کانگریس، بائیں محاذ اور اس کی 18 حلیف جماعتوں نے حمایت کی ہے۔ ملک کی مزدور تنظیموں نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی ناقص پالیسیوں، بینک، ریلوے سمیت منافع بخش اداروں کی نجی کاری، بے روزگاری اور زرعی قانون کے خلاف بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.