ETV Bharat / state

اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے لئے وزیراعلی ممتا بنرجی کو خط - ترنمول کانگریس

لیفٹ فرنٹ اور کانگریس نے وزیراعلی ممتا بنرجی کو خط لکھ کر جلد سے جلد خصوصی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسمبلی اجلاس بلانے کے لئے وزیراعلی ممتا بنرجی کو خط

author img

By

Published : Jan 1, 2021, 12:18 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی بدلنے کے کھیل میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ترنمول کانگریس کو اب تک سات ارکان اسمبلی اور ایک رکن پارلیمان کو کھونا پڑا ہے جبکہ آنے والے دنوں میں نا جانے اور کتنے رہنماؤں کے پارٹی چھوڑ کر جانے کے خدشہ ہے۔

بی جے پی کے دعوی کو مانیں تو رواں ماہ کی بیس جنوری تک حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے27 ارکان اسمبلی ممتا بنرجی کا ساتھ چھوڑ کر جانے والے ہیں۔

کانگریس اور لیفٹ فرنٹ اتحاد اسی بنیاد پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو گھیرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

لیفٹ فرنٹ اور کانگریس نے مشترکہ طور پر وزیراعلی ممتا بنرجی کو خط لکھ کر جلد سے جلد خصوصی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے کہا کہ ارکان اسمبلی کا ترنمول کانگریس پر سے اعتماد ختم ہو چکا ہے۔ اسی وجہ سے یک بعد دیگرے ارکان اسمبلی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس دراصل اکثریت کھو چکی ہے جس دن اسمبلی میں خصوصی اسمبلی اجلاس کا اہتمام کیا گیا، اسی دن ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت گر سکتی ہے۔

اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا مقصد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو اکثریت ثابت کرنے کو کہا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی کسان مخالف پالیسی اور مزدور قانون پر بحث کے لئے اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سی پی آئی ایم کے رہنما سوجن چکرورتی نے کہا کہ وزیراعلی ممتا بنرجی کو اسمبلی اجلاس طلب کر کسان بل اور مزدور قانون پر اپنا موقف واضح کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.