مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں واقع لال بازار پولس ہیڈ کوارٹر نے دہلی کے اے ٹی ایم مشین جہاں سے روپے نکالے گئے ہیں کی تصویر برآمد کی ہے۔پولس کو ایک تصویر ملی ہے جس میں مشتبہ شخص سرپر ٹوپی اور چہرے پر ماسک لگاکر روپے نکال رہا ہے۔
جوائنٹ پولس کمشنر (کرائم)مرلی دھر شرما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی اے ٹی ایم فراڈ میں رومانیہ کا گروہ ملوث رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایک بار پھراے ٹی ایم فراڈ میں رومانیہ کا گروہ ہی شامل ہوچکا ہے۔گزشتہ سال ہی جنوبی کلکتہ میں اے ٹی ایم فراڈ کی کئی شکایتیں موصول ہوئی تھیں۔پولس نے رومانیہ کے ایک گروہ کو گرفتار بھی کیا تھا۔
مرلی دھر شرمانے کہا کہ کولکاتا پولس کی اسپیشل ٹیم دہلی پہنچ چکی ہے۔دہلی پولس بھی جانچ میں ہماری مدد کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جب اے ٹی ایم فراڈ کا معاملہ سامنے آیا تھا اس وقت تمام بینک انتظامیہ کو لال بازار مدعو کیا گیا تھا۔اس وقت بینک انتظامیہ کو کئی ہدایتیں جاری کی گئی تھیں۔تین مہینے قبل ہی بہار سے تن افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جو اے ٹی ایم مشین میں اسکیننگ لگایا گیا تھا
خیال رہے کہ سنیچر سے اب تک ایک درجن کے قریب جادو پور پولس اسٹیشن میں شکایت د رج کرائی ہے کہ اکاؤنٹ سے روپے نکالے جارہے ہیں۔