ان لاک 1 کی ابتدا کے بعد کولکاتا کارپوریشن نے کولکاتا شہر کے کنٹینمنٹ زون میں تخفیف کرنے کا اعلان کیا ہے۔آج کولکاتا کارپوریشن کے ناظم فرہاد حکیم نے بتایا کہ کنٹینمنٹ زون میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائی گئی ہے۔
اب سے صرف ان گھروں کو ہی سیل کیا جائے گا جس میں کورونا متاثرین ہوں گے۔اگر کسی بستی میں کعئی متاثر پایا گیا تو صرف اس بستی کو ہی سیل کیا جائےگا۔
اگر کسی اپارٹمنٹ میں کوئی متاثر پایا جاتا ہے تو صرف اس اپارٹمنٹ کی نشاندہی کر کے اس کو سیل کیا جائے گا۔فرہاد حکیم نے مزید کہا کہ لوگ اپنی معمول کی زندگی میں لوٹ پائیں اسی لئے کنٹینمنٹ زون میں تخفیف کی جا رہی ہے۔
تاکہ پورے علاقے کے لوگوں مسائل سے دو چار نہ یوں۔بستی علاقے میں جس گھر میں کوئی متاثر ہو رہا ہے اس گھر کی نشاندہی کر کے چھوٹے چھوٹے کنٹینمنٹ زون تیار کئے جائیں گے ۔عام آدمی گھر سے باہر نکل کر اپنے ضروری کام کر پائیں سن کی آسانی کے لئے یہ سب کیا جا رہا ہے۔
بستی علاقوں پر خصوصی طور پر توجہ دی جا رہی ہے۔کیونکہ ان علاقوں میں بیت الخلاء ،نل اور بیت سے چیزیں مشترکہ طور پر استعمال کی جاتی ہیں ۔اسی لئے ان علاقوں میں خصوصی طور نظر رکھی جا رہی ہے۔
ان علاقوں میں جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ اور دوا کھلانے کا خصوصی انتظام کیا جائے گا۔ان علاقوں میں صفائی اہلکار کام کر رہے ہیں ۔کورونا کے خلاف لڑائی میں ان کو مزید کام کرنا پڑے گا۔کولکاتا کارپوریشن نے اس مقصد کے لئے بڑی تعداد میں صفائی عملہ کو مختلف علاقوں میں تعینات کیا ہے۔