ETV Bharat / state

جماعت اسلامی خون کی کمی کو پورا کرنے میں سرگرم - مغربی بنگال نیوز

جماعت اسلامی حلقہ مغربی بنگال نے کوورنا وائرس کے وبائی شکل اختیار کرنے کے بعد سے ریاستی سطح پر لگاتار خدمت خلق کر رہی ہے۔ جس کی ستائش چہار جانب سے ہو رہی ہے۔

west bengal jamaat e islami organized blood donation camp during covid-19 pandemic
جماعت اسلامی خون کی کمی کو پورا کرنے میں سرگرم
author img

By

Published : Sep 24, 2020, 10:11 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ جہاں لوگ ایک دوسرے کے قریب آنے سے بھی کترا رہے ہیں۔ وہیں اس پورے گزشتہ چھ ماہ کے دوران جماعت اسلامی حلقہ مغربی بنگال نے خدمت خلق کی مثال پیش کی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

جس کی چہار جانب سے ستائش کی جارہی ہے۔ ان لاک 4 کے بعد بھی خدمت جاری ہے۔ وبا کے دوران جماعت اسلامی حلقہ مغربی بنگال کی جانب سے غریب اور ضرورت مندوں میں بڑے پیمانے پر غذائی اجناس کی فراہمی اور طبی مدد بھی کی گئی۔ اس دوران مریضوں کے لئے مفت آکسیجن سلنڈر فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا اور کولکاتا ڈہر کے علاوہ اضلاع میں بھی مفت آکسیجن سلنڈر مرکز قائم کئے گئے۔

اس دوران جب لوگ اپنی صحت کو لیکر سب سے زیادہ فکر مند ہیں۔ سماجی دوری کا خاص طور پر خیال رکھا جا رہا ہے۔ شہر کے اسپتالوں میں خون کی کمی بڑے پیمانے پر محسوس کی جا رہی تھی۔ ایسے میں جماعت اسلامی نے آگے بڑھ کر خون کی کمی کو پورا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مختلف مسلم علاقوں میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے خون عطیہ کیا۔

جماعت کی طرف سے اسپتالوں کو پی پی ای کٹ بھی مفت فراہم کیا گیا تاکہ اسپتالوں میں کام کرنے والوں کی زندگی محفوظ رہے۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے سیکریٹری حلقہ مغربی بنگال شاداب معصوم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ میں وبا کے دوران جماعت نے بہت کام کیا۔ گزشتہ دنوں ہمیں جب خبر ملی کہ اسپتال میں خون کی کمی بڑے پیمانے پر محسوس کی جا رہی ہے، تو ہم نے اس کمی کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا۔

west bengal jamaat e islami organized blood donation camp
خون عطیہ کمیپ کا انعقاد

جماعت کی طرف سے مختلف علاقوں میں خون عطیہ کمیپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بڑے پیمانے پر لوگوں نے خون عطیہ کیا۔ خون لینے والے اداروں کو موجودہ صورت حال میں پچاس پیکٹ سے زیادہ خون لینے کی اجازت نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے ہر کیمپ میں صرف پچاس افراد کا ہی خون لیا گیا، جبکہ مزید لوگ قطار میں لگے رہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کے کووڈ اسپتال ایم آر بانگور میں ہم نے پی پی ای کٹ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم آر بانگور اسپتال کے سپریٹنڈنٹ شیسیر نسکر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اسپتال خون بینک شدید قلت ہو گئی۔ جس دیکھتے ہوئے جماعت اسلامی نے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کرکے خون کی کمی پورا کرنے کا عزم کیا۔

مزید پڑھیں:

'کرمو بھومی کے تحت 3 ہزار افراد کو آئی ٹی سیکٹر میں روزگار ملے گا'

ایم آر بانگور اسپتال کے سپریٹنڈنٹ نے جماعت اسلامی کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مشکل حالات میں اس طرح کی فلاحی کام قابل ستائش ہے۔ ایسے میں جماعت کی طرف سے خون فراہم کروانا بہت ہی خوش آئند بات ہے۔ انہوں مزید کہا کہ جماعت کی طرف سے ابھی مزید خون عطیہ کمیپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ آئندہ اتوار کو ہوڑہ میں خون عطیہ کمیپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.