ETV Bharat / state

Malika Sarabhai on Secularism : مغربی بنگال سیکولرازم کا علمبردار ہے، ملیکا سرابھائی

author img

By

Published : Jan 17, 2023, 5:15 PM IST

معروف کلاسیکی رقاصہ اور سماجی کارکن ملیکا سارا بھائی نے ملک میں نظریات کی مکمل تباہی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ہندوتوا کو ہندو مت کے نام پر لوگوں کے گلے سے نیچے اتارا جا رہا ہے۔

مغربی بنگال سیکولرازم کا علمبردار ہے
مغربی بنگال سیکولرازم کا علمبردار ہے

کولکاتا: 68 سالہ پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ کلاسیکل ڈانسر ملیکا سارا بھائی نے کولکاتا لٹریری فیسٹیول کے اختتامی دن کہاکہ آج میں جو کچھ دیکھ رہی ہوں اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ سماج مختلف سمتوں کی‌جانب جا رہا ہے۔ کہنے کا مطلب خاتمے کی طرف۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ہندوستان میں ہمارے آئیڈیل کی مکمل تباہی ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ اشتہارات اور برانڈ سازی کی شان میں اندھے ہو گئے ہیں۔

سارا بھائی نے کہا کہ کولکاتا آکر بہت اچھا لگتا ہے۔ مغربی بنگال سیکولرزم کا علمبردار ہے۔ مختلف مذاہب کے لوگوں کو ایک ساتھ رہتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے جو مجھے گجرات میں میں اس طرح نظر نہیں آتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے بہت سے دوست جیل میں ہیں، جنہیں سوالات پوچھنے پر مقدمے کا سامنا ہے۔ انہیں ضمانت تک نہیں مل رہی ہے۔ کیا ہمارے ملک میں کسی کو سوال پوچھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اگر کسی کی غلطی کی نشاندہی پر جیل جانا پڑ سکتا ہے تو غلطی کرنے والے کیوں آزاد ہیں۔

مشہور کلاسیکی ڈانسر 1980 کی دہائی میں پیٹر بروک کے ڈرامے دی مہابھارت میں دروپدی کا کردارنبھا چکی ہیں، سولو تھیٹر کے کاموں میں اداکاری کے علاوہ شکتی: دی پاور آف ویمن' اور وومن ود بروکن ونگز میں اداکاری کی صلاحیت کا لوہا منواچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگال ان چند ریاستوں میں شامل ہے جہاں ایک دوسرے کا احترام کیا جاتا ہے۔ یہاں ہر مذہب کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں۔ کولکاتا میں انہیں سب سے عزت ملتی ہے۔ اس کے لئے وہ اہل کولکاتا کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee دیدی کے سرکشا کوچ پروگرام میرا ہے،ممتا بنرجی

دوسری طرف بی جے پی کی رہنما روپا گنگولی نے دعویٰ کیا کہ انہیں(روپا) مغربی بنگال حکومت کے خلاف سوالات کرنے پر میڈیا ٹرائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.