ETV Bharat / state

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تقریبات منسوخ - انڈین انسی ٹیو ٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ تکنالوجی شیب پور

کورونا وائرس کے اثرات اب مغربی بنگال کے تعلیمی اداروں پر بھی پڑنے لگے ہیں۔ تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیز نے تمام پروگرامز اور تقریبات کو منسوخ کردیا ہے۔

انڈین انسی ٹیو ٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ تکنالوجی میں تقریبات منسوخ

author img

By

Published : Mar 13, 2020, 10:57 PM IST

مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع کے شیب پور میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شیب پور نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیمپس میں کسی بھی قسم کی تقریبات نہیں ہوں گی۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شیب پور کے رجسٹرار، اے آئی بندیتادھایی نے کہا کہ مرکزی وزارت انسانی وسائل و ترقی اور وزیر صحت کی ہدایت پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

انڈین انسی ٹیو ٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ تکنالوجی میں تقریبات منسوخ
انڈین انسی ٹیو ٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ تکنالوجی میں تقریبات منسوخ

دوسری طرف جنوبی کلکتہ میں ساؤتھ پوائنٹ اسکول نے بھی کورونا وائرس کے خوف کو دیکھتے ہوئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ اسکول نے نرسری سے پانچویں جماعت تک رپورٹ کارڈ جاری نہیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسکول کے حکام نے والدین سے کہا ہے کہ نزلہ، کھانسی یا بخار کی صورت میں طلبا کو اسکول نہ بھیجیں۔ اس کے علاوہ ایمٹی یونیورسٹی نے 31 مارچ تک یونیورسٹی کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دو ہفتے قبل کلکتہ اور رابندراج بھارتی یونیورسٹی نےبھی کورونا وائرس کی دہشت کو دیکھتے ہوئے متعدد پابندیاں عائد کی تھیں۔ ان دونوں یونیورسٹیوں نےغیر ملکی طلبا کیلئے کئی قسم کی پابندی عائد کی تھی ۔کلکتہ یونیورسٹی نے اپنے ریسرچ اسکالر اور پروفیسر وں کوبیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

بنگال حکومت نے اسکولوں اور کالجوں کیلئے رہنما اصول جاری کئے ہیں ۔شہر کے پرائیوٹ اسکولوں نے بھی کئی قسم کی پابندیاں عائد کردی ہیں ۔سائوتھ پوائنٹ اسکول انتظامیہ نے کورونا وائرس کے تناظر میں طلبا کو مارک شیٹ دینے کو جمعہ کے روز معطل کردیا۔

انڈین انسی ٹیو ٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ تکنالوجی شیب پور نے ہدایت جاری کرتے ہوئے طلباسے کہا ہے کہ دو سے زاید طلبا ایک ساتھ جمع نہ ہوں۔صفائی کا خیال رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.