ETV Bharat / state

مغربی بنگال: لوکل ٹرین کے کرائے میں اضافہ

مغربی بنگال میں مسافروں کی مخالفت کے بعد مشرقی ریلوے نے لوکل ٹرین کے کرائے میں اضافہ کرنے کے فیصلے کو کچھ وقفہ کے لئے موخر کردیا گیا ہے۔

مغربی بنگال: لوکل ٹرین کے کرائے میں اضافہ
مغربی بنگال: لوکل ٹرین کے کرائے میں اضافہ
author img

By

Published : Nov 5, 2021, 10:34 AM IST

مغربی بنگال کے عوام پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس سمیت دوسری ضروری ایشاء کی قیمتوں میں مسلسل ہورہے اضافہ کے سبب مہنگائی کی دوہری مار سے دوچار ہیں۔ مہنگائی کی وجہ سے عام لوگ اور بالخصوص مڈل کلاس فیملی کو ان دنوں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ویڈیو

اطلاعات کے مطابق گزشتہ 31 اکتوبر کو ریاستی حکومت کی اجازت کے بعد سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن میں لوکل ٹرین خدمات کی دوبارہ سے بحالی کردی گئی، لیکن ریلوے کی جانب سے کرائے میں اچانک تین گنا بڑھائے جانے کے فیصلے سے لوگ مایوس ہیں۔

پہلے دس روپے میں مسافر شیام نگر سے سیالدہ چلے جاتے تھے لیکن انہیں اب اس کے لئے 30 روپے خرچ کرنے پڑھ رہے ہیں۔ پانچ روپے کا ٹکٹ اب دس روپے کا ہو گیا ہے۔ حالانکہ مسافروں کی مخالفت کے بعد مشرقی ریلوے نے لوکل ٹرین کے کرائے میں اضافہ کرنے کے فیصلے کو کچھ وقفہ کے لئے موخر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ریاستی حکومت کی اجازت کے بعد لوکل ٹرین سروس بحال

واضح رہے کہ مغربی بنگال حکومت نے اگلے ماہ 15 نومبر سے ریاست کے کالجوں، اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے. اس کے لئے تمام تر تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.