ETV Bharat / state

اسمبلی انتخابات کے مد نظر ریاست کے ائمہ کا اجلاس - مغربی بنگال امام ایسوسی ایشن.

ریاست مغربی بنگال میں 2021 میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ تمام طبقات کے ساتھ مسلمانوں کے لیے بھی یہ انتخابات کافی اہم ہیں اور اس سے قبل ہی مسلمانوں میں سیاسی شعور بیدار کرنے اور انہیں فسطائی طاقتوں کے خلاف متحدہ محاذ بناکر اپنے ووٹوں کا صحیح استعمال کرنے کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

اسمبلی انتخابات کے مد نظر ریاست کے ائمہ کا اجلاس

author img

By

Published : Dec 17, 2020, 10:32 PM IST

Updated : Dec 17, 2020, 10:44 PM IST

ایک طرف جہاں سیاسی جماعتوں نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہے، وہیں کئی سماجی و فلاحی تنظیمیں بھی سرگرم ہو چکی ہیں۔

اسمبلی انتخابات کے تئیں لائحہ عمل طے کرنے کے لئے 'مغربی بنگال ائمہ ایسوسی ایشن' بھی سرگرم ہو چکی ہے۔

اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کی جانب سے آئندہ 19 دسمبر2020 کو ایک اہم میٹنگ بلائی گئی ہے جس میں آئندہ انتخابات اور ائمہ و موذنین کو ملنے والے وظائف بھی موضوع بحث ہوگی۔

ریاست مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کا اثر اب واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے علاوہ سماجی و فلاحی تنظیمیں بھی اس حوالے سے سرگرم نظر آ رہی ہیں۔اس بار ریاستی اسمبلی انتخابات کئی معنوں میں اہم ہے۔

ایک طرف بر سر اقتدار ترنمول کانگریس اقتدار میں واپسی کے لئے تمام تر کوششیں کر رہی ہے تو وہیں دوسری جانب بی جے پی نے مغربی بنگال میں پہلی بار اقتدار حاصل کرنے کے لئے پوری طاقت لگا دی ہے۔ ریاستی اسمبلی انتخابات کے مد نظر ملی تنظیمیں بھی سر گرم ہو چکی ہیں۔

اس سلسلے میں آئندہ انتخابات میں ریاست کے مسلمانوں کا لائحہ عمل کیا ہونا چاہئے آئندہ 19دسمبر2020 کو مغربی بنگال ائمہ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک اہم میٹنگ بلائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:'کیا مسلمان بی جے پی میں شامل نہیں ہوسکتا؟'

اس میں کولکاتا شہر کے تمام مساجد کے ائمہ کے علاوہ 23 اضلاع کے حکومت کی طرف سے منتخب ضلع امام بھی موجود ہوں گے۔

اس میٹنگ میں کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جس میں ملک کے موجودہ صورت حال کے تناظر میں مغربی بنگال کے حالات پر غور و خوض، مغربی بنگال کے ائمہ و مساجد و مؤذنین کے مقررہ مشاہرے میں اضافے کے حوالے سے ریاستی حکومت پر کس طرح دباؤ بنایا جائے۔

اس کے علاوہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے ائمہ موذنین کے طرز عمل اور ائمہ و مؤذنین کو ریاستی حکومت کی جانب مکان و تعلیم کے وعدے پر غور و خوض کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال امام ایسوسی ایشن بنگال کے ہزاروں ائمہ مساجد و موذنین لی نمائندگی کرتی ہے۔

Last Updated : Dec 17, 2020, 10:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.