ETV Bharat / state

مغربی بنگال: بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن امتحانات میں لڑکیوں نے بازی ماری

مغربی بنگال بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن کے تحت ہائی مدرسے کے امتحانات میں مالدہ ضلع کی سعدیہ صدیقی اور مرشدآباد کی انیسہ سلطانہ نے بالترتیب ریاستی سطح پر اول اور دوم مقام حاصل کیا ہے۔

مغربی بنگال ہائی مدرسہ بورڈ امتحانات کے نتائج جاری

author img

By

Published : Jul 24, 2021, 8:30 PM IST

مغربی بنگال ہائی مدرسہ بورڈ کے امتحانات کے نتائج منطر عام پر آ چکے ہیں۔ایک بار پھر لڑکیوں نے بازی ماری ہے۔ ریاست میں ہائی مدرسے کے امتحان میں مالدہ ضلع کی سعدیہ صدیقی اور مرشدآباد کی انیسہ سلطانہ نے بالترتیب ریاستی سطح پر اول اور دوم مقام حاصل کیا ہے۔

مغربی بنگال ہائی مدرسہ بورڈ امتحانات کے نتائج جاری
مغربی بنگال ہائی مدرسہ بورڈ امتحانات کے نتائج جاری

سعدیہ صدیقی نے 800 میں 797 اور انیسہ نے 796 نمبر حاصل کئے ہیں۔ جبکہ مرشدآباد کی ہی شریفہ خاتون نے 795 نمبر لاکر تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔گزشتہ بار کی طرح اس بار بھی ہائی مدرسہ میں لڑکیوں کی کارکردگی لڑکوں سے بہتر رہی ہے۔ مغربی بنگال میں مدرسہ تعلیم گاؤں دیہات میں رہنے والوں کے لئے اہم ذریعہ تعلیم ہے۔خصوصی طور پر لڑکیاں مدرسوں میں بڑی تعداد میں تعلیم حاصل کرتی ہیں۔اس بار مدرسہ بورڈ کے امتحانات میں شرکت کرنے والوں میں 60 فیصد تعداد لڑکیوں کی تھی۔

ریاستی سطح پر مالدہ ضلع کے شجاع پور کے سبحانیہ ہائی مدرسہ کی طالبہ سعدیہ صدیقی نے ریاستی سطح پر ہائی مدرسہ کے امتحان میں 800 میں 797 نمبروں کے ساتھ سر فہرست ہیں تو وہیں مرشدآباد کی انیسہ سلطانہ نے 796 نمبر حاصل کرکے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔مرشدآباد کی ہی شریفہ خاتون نے 795 نمبر حاصل کیے۔ ریاستی سطح پر اول مقام حاصل کرنے والی سعدیہ کے والد پرائمری اسکول میں ٹیچر ہیں۔جبکہ شریفہ خاتون کے والد ریاست سے باہر یومیہ مزدوری کرتے ہیں۔

واضح ہو کہ اس بار ہائی مدرسہ کے امتحان میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 52 ہزار 764 تھی۔جن میں لڑکوں کی تعداد 15 ہزار 850 اور لڑکیوں کی تعداد 26 ہزار 914 تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.