مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے جس کے سبب کورونا کے نئے کیسز اور مرنے والوں کی تعداد تشویشناک طور پر اضافہ ہوا ہے۔
ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر ایک اندازے سے بھی زیادہ خطرناک اور 17 گنا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اسی درمیان ریاست کے مختلف اضلاع میں ویکسینیشن کا کام جاری ہے۔
سرکاری ہسپتالوں اور صحت مراکز پر آدھی رات سے ہی کورونا ویکسین لینے والوں کی قطاریں لگ جاتی ہے۔ مغربی بنگال محکمہ صحت نے کورونا ویکسین کے لئے ویکسینیشن مراکز کی فہرست جاری کیا، جس سے پرائیویٹ ہسپتالوں کو باہر کر دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق اب پرائیویٹ ہسپتالوں اور نرسنگ ہوم وغیرہ میں کورونا ویکسین نہیں ملےگا۔ پرائیویٹ ہسپتالوں سے ویکسین کا پہلا ڈوز لینے والوں کو سرکاری ہسپتالوں سے ویکسین کا دوسرا ڈوز ملے گا اس کے لئے سرٹیفکیٹ دیکھنا پڑے گا۔
محکمہ صحت کے مطابق ضلاع کے بیشتر سرکاری ہسپتالوں میں کورونا ویکسین کے دوسرا ڈوز دیئے جائیں گے۔ ان میں بج بج محکمہ ہسپتال، بھانگوڑ اسٹیٹ جنرل ہسپتال، بدھان نگر محکمہ ہسپتال، باراسات ضلع ہسپتال، بارانگر ہیلتھ سینٹر وغیرہ شامل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 136 لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ ایک دن 132 لوگوں کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ شمالی 24 پرگنہ ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ ہزار 132 لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور 39 لوگوں کی موت ہو گئی جو گزشتہ کل کے اعداد و شمار سے پانچ کم ہے۔ دوسرے نمبر پر دارالحکومت کولکاتا میں ایک دن میں پانچ ہزار 37 نئے کیسز کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس دوران 39 لوگوں کی موت ہوئی۔
مزید پڑھیں:
مغربی بنگال: راہگیر کی موت پر محکمہ جاتی تفتیش کا حکم
ذرائع کے مطابق مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد دس لاکھ 32 پہنچ چکی ہے جبکہ 13 ہزار 381 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔