دارجلنگ میں واقع بھارت نیپال سرحد وں پر کروناوائرس انفیکشن کے لیے ملک میں آنے والے غیرملکی شہریوں کی جانچ کیمپ کا اہتمام کیاگیا ہے۔ اس کے شمالی بنگال یونیورسٹی میں خصوصی شعبہ کھولے گیے ہیں۔
مغربی بنگال کے صحت حکام نے نیپال میں کرونا وائرس انفیکشن کے پہلے معاملہ کی تصدیق ہونے کے بعد اس سے ملحق ملک کی سرحدوں پر جانچ شروع کردی ہے۔
کرونا وائرس کا کی شروعات چین سے ہوئی اور اس سے چین میں تقریباََ 1200لوگوں کے متاثر ہونے کی رپورٹ ہے۔
دارجلنگ کے چیف ہیلتھ افسر (سی ایم اوایچ) پی آچاریہ کے مطابق نیپال سرحد سے ملحق دونوں مقامات سلی گڑی کے کھوری باڑی اور مریک سب ڈویزن کے پشوپتی نگر میں ٹیسٹ کے لئے پیرامیڈیکل ٹیمیں تعینات ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متعلق اطلاعات کے لئے دونوں مقامات پر ڈسپلے بورڈ لگائے گئے۔
پیرا میڈیکل ٹیم نیپال سے آنے والے لوگوں کو سمجھا رہی ہے کہ اس وائر س کے انفکشن سے بچنے کے لئے کس طرح کے احتیاطی اقدامات کئے جانے چاہئیں اور ا س سے متاثر ہوجانے پر کیا اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔
پی آچاریہ نے بتایا کہ سلی گڑی کے نارتھ بنگال میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں الگ سے چھ بستر والے وارڈ بھی بنائے گئے ہیں۔
محکمہ صحت نے بگ ڈوگرا ہوائی اڈہ پر بھی اس طرح کی جانچ کی ہدایت دی ہے۔