ETV Bharat / state

نکاح سے چند گھنٹے قبل دولہے کی لاش برآمد - اردو نیوز مغربی بنگال

شمالی دیناج پور ضلع کے اسلام پور علاقے میں نکاح سے چند گھنٹوں قبل دولہے کی لاش ریلوے لائن کے قریب سے برآمد کی گئی۔ اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

west bengal: groom dead body found near railway station in north dinajpur
نکاح سے چند گھنٹوں قبل دولہے کی لاش برآمد
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 4:12 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور ضلع کے اسلام پور تھانہ کے دھن تلہ علاقے کے ایک مکان میں شادی کی تیاری زوروں پر چل رہی تھی۔ شام کے وقت لڑکے والے بارات لے کر ایک محلے سے دوسرے محلے میں جانے کے لئے گاڑی کو پھولوں سے سجارہے تھے۔

ڈی جے کے زبردست موسیقی پر نوجوانوں کے پیر تھرک رہے تھے۔ سب کچھ منصوبے کے مطابق چل رہا تھا۔ اسی درمیان ضمیرالاسلام نام کے ایک شخص کے موبائل فون کال آتا ہے اور وہاں سب کچھ ماتم میں بدل جاتا ہے۔

دولہے کے والد ضمیر الاسلام نم آنکھوں سے موبائل فون رکھتے ہوئے اپنے رشتہ داروں کو کہتے ہیں کہ بیٹے کی لاش لینے کے لئے اسٹیشن کے پاس جانا ہے۔

west bengal: groom dead body found near railway station in north dinajpur
نکاح سے چند گھنٹوں قبل دولہے کی لاش برآمد

پولیس نے کہا کہ آج صبح مظفرالاسلام نام کے ایک نوجوان کی خون سے لت پت لاش ملی ہے۔ تفتش کے دوران پتہ چلا کہ آج رات اس کا نکاح ہونے والا تھا۔

ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ سچن ایم نے کہا کہ نوجوان کے گھر والوں اور لڑکی کے گھر والوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال: رکن پارلیمان کلیان بنرجی کو جان سے مارنے کی دھمکی

پنچایت پر دھان محمد شبیر علی نے کہا کہ مظفر ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا۔ دونوں کے گھر والوں نے شادی کے لئے راضی ہو گئے تھے۔گھر والوں نے خوشی خوشی اس رشتے کو قبول کر چکے تھے اور آج شام نکاح ہونے والا تھا لیکن اس پہلے ہی اسی خبر آئی کہ جس کے بعد سب کچھ ختم ہو گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.