ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کی تیاریاں جاری - مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی تیسری لہر

مغربی بنگال حکومت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے ریاست کے مختلف اضلاع میں واقع ہسپتالوں میں بچوں کے لیے چائلڈ اسپیشل وارڈ قائم کرنے کی سختی سے ہدایت دی ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کی تیاریاں جاری

author img

By

Published : Jun 19, 2021, 6:17 PM IST

مغربی بنگال میں جلد ہی کورونا وائرس کی لہر پر مکمل طور پر قابو پا لیا جائے گا اور اس کے لئے کڑی محنت کی جا رہی ہے۔کورونا وائرس کی تیسری لہر پہلی اور دوسری لہر کے مقابلے بالکل مختلف ہوگی ۔اس کا سب سے زیادہ اثر معصوم بچوں پر پڑ سکتا ہے.

کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شروعات میں ہی مختلف کورونا ویکسین کے بازار میں آنے کے سبب ہزاروں لوگوں کی جان بچ سکی ہے۔لیکن کورونا وائرس کی تیسری لہر بچوں کے لئے خطرناک ہو سکتی ہے۔ ابھی تک بچوں کے لئے کورونا ویکسن بازار میں نہیں آیا ہے۔ بچوں کے لئے چند ویکسین کا ٹرائل جاری ہے جس کا اب تک تشفی بخش نتائج برآمد نہیں ہو سکا ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کی تیاریاں جاری
مغربی بنگال حکومت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے ریاست کے مختلف اضلاع میں واقع ہسپتالوں میں بچوں کے لئے چائلڈ اسپیشل وارڈ قائم کرنے کی سختی سے ہدایت دی ہے۔ریاستی محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچوں کو زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اسی کے مدنظر شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، ندیا، مالدہ، شمالی دیناج پور اور کولکاتا میں بچوں کے لئے اسپیشل وارڈ، آئی سی یو وارڈ، اسپیشل آئسولیشن وارڈ قائم کئے جا رہے ہیں۔کولکاتا کے پارک سرکس میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کیئر یونٹ، شمالی 24 پرگنہ کے بی این بوس، باراسات محکمہ ہسپتال، مالدہ کے میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال، ندیا کے جواہر لال نہرو ہسپتال، شمالی دیناج پور اسٹیٹ جنرل ہسپتال اور میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں کووڈ اسپیشل وارڈ، آئی سی یو اور آئسولیشن وارڈ قائم کئے جا رہے ہیں. کورونا وائرس کی دوسری لہر ختم ہونے کی دہلیز پر پہنچ چکی ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 14،77،037 تک پہنچ چکی ہے۔ریاست میں کورونا وائرس کے سبب 17،240 لوگ اب تک اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ شمالی 24 پرگنہ میں سب سے زیادہ اموات کی اطلاع ہے۔ریاست می اب تک ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو کورونا ویکسین دیا جا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.