ETV Bharat / state

AIR Pollution In Kolkata فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

مغربی بنگال حکومت نے کولکاتا اور اس کے اطراف علاقوں میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے منصوبے کے تحت اگلے دو برسوں میں 1200 سی این جی اور الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 2023 کے جنوری میں 400 بسیں کو سڑکوں پر اتاری جائے گی۔ AIR Pollution In Kolkata

author img

By

Published : Nov 1, 2022, 12:38 PM IST

فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے الیکٹرک بسیں  چلانے کا فیصلہ

کولکاتا: فضائی آلودگی کو کم کرنے کی کوشش میں، مغربی بنگال حکومت اگلے دو سالوں میں کولکاتا میں تقریباً 1200 الیکٹرک بسیں شروع کرنے والی ہے، جن میں سے 400 جنوری 2023 تک چلائی جائیں گی۔ اس کی تمام تر تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ West Bengal Govt Launch Electric Buses to Reduce AIR Pollution

ایک سینئر افسر نے بتایا۔کہ مغربی بنگال محکمہ ٹرانسپورٹ ریاست کے شمالی اور مغربی حصوں میں سی این جی سے چلنے والی بسیں متعارف کرانے کے لئے بھی منصوبے پر کام کر رہا ہے۔اگلے چند برسوں میں کولکاتا کی سڑکوں پر سی این جی،الیکٹریکس اور بیٹری والی گاڑیوں کو ہی پرمٹ دینے پر غوروفکر کی جا رہی ہے۔ محکمہ اگلے دو سالوں میں کولکتہ میونسپل ایریا کے اندر مغربی بنگال ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈبلیو بی ٹی سی) کے ذریعے چلائی جانے والی 1,180 بسیں متعارف کرائے گا،" اہلکار نے پی ٹی آئی کو بتایا۔کہ ان میں سے 400 بسیں اگلے سال جنوری تک سڑکوں پر آ جائیں گی،

مزیدپڑھیں:Save Trams ٹرام لوورس ایسوسی ایشن کا ٹرام کے تمام روٹس کو بحال کرنے کا مطالبہ

سماجی کارکن سبھاس دتہ نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور اسے ایک اچھی شروعات قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ چھوٹے پیمانے پر یہ دیکھتے ہوئے کہ کولکتہ میٹروپولیٹن علاقے میں تقریباً 10 سے 12 لاکھ گاڑیاں چلتی ہیں، یہ ایک مثبت قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر ماحول کے لئے ایک آغاز کیا جائے؛ الیکٹرک بسیں کاربن کے اخراج کو یقینی طور پر کم کریں گی۔اس وقت مشرقی میٹروپولیس میں تقریباً 80 الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں، جنہیں کیپیکس (سرمایہ دارانہ اخراجات) ماڈل کے تحت حاصل کیا گیا تھا، ڈبلیو بی ٹی سی نے گاڑیاں خریدی ہیں اور وہ خود ان کو چلا رہی ہے۔‌West Bengal Govt Launch More Electric ,Battery and CNG Buses To Reduce AIR Pollution

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.