ETV Bharat / state

Action Against Illegal Cracker Factories غیرقانونی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی میں تیزی لانے کی ہدایت

author img

By

Published : May 24, 2023, 1:33 PM IST

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ریاست میں پٹاخہ فیکٹریوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ حکومت کی جانب سے ریاست کے تمام اضلاع میں غیر قانونی طور پر پٹاخہ بنانے کی فیکٹریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی ہدایت دی گئی۔

غیرقانونی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی میں تیزی لانے کی ہدایت

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ریاست میں پٹاخہ فیکٹریوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف اضلاع میں غیر قانونی پٹاخہ بنانے کجی فیکٹریوں میں ہوئے دھماکے کیں اب تک 15 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ پٹاخے فیکٹری میں دھماکے کے واقعات سے وزیر اعلیٰ ناراض ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے آج ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں سرکاری افسران سے سوال کیا کہ ایک کے بعد ایک غیر قانونی پٹاخہ فیکٹریاں کیسے چل رہی ہیں؟ انتظامیہ اس کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کر رہی ہے۔ ایک ہفتے قبل مشرقی مدنی پور کے ایگرا میں پٹاخے فیکٹری میں 9 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اب بج بج میں پٹاخہ فیکٹری میں ہوئے دھماکے میں تین افراد کی موت ہوگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کابینہ کی میٹنگ میں پٹاخے فیکٹری میں دھماکے کے واقعات پر برہمی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Police Conduct Search Operation پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکے کے بعد بج بج علاقے میں تلاشی مہم

وزیراعلیٰ کی واضح ہدایات دی کہ کسی بھی صورت میں غیر قانونی سٹے بازی کی فیکٹریاں جاری نہیں رہنے دی جائیں گی۔ کابینہ کے اجلاس میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی کی سربراہی چیف سیکرٹری کر یں گے۔ کمیٹی پٹاخے فیکٹری کی نگرانی کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کوئی بھی غیر قانونی کام نہ ہو۔ اس کے علاوہ فیکٹری آبادی سے دور ہونے پر ہی لائسنس جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گذشتہ دس دنوں کے اندر پٹاخوں کی چار فیکٹروں میں ہوئے دھماکے میں 16 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس دوران درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.