ETV Bharat / state

Duare Sarkar Programme مغربی بنگال میں دوارے سرکار کیمپ کی تاریخ میں توسیع - مغربی بنگال میں ہونے والے پنچایت انتخابات

مغربی بنگال حکومت نے پنچایت انتخابات کے مدنظر ریاست میں لوگوں کو ترقیاتی اسکیموں سے فائدہ پہنچانے کے لیے دوارے سرکار کیمپ کی تاریخ میں پانچ دسمبر تک توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ Duare Sarkar Programme

مغربی بنگال میں دوارے سرکار کیمپ کی تاریخ میں توسیع

author img

By

Published : Dec 1, 2022, 1:21 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں ہونے والے پنچایت انتخابات کے مدنظر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ترقیاتی منصوبوں کے ذریعہ ووٹرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہے۔ ترنمول کانگریس کی قیادت والی مغربی بنگال کی حکومت نے مختلف ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لئے دوارے سرکار کیمپوں کی تاریخ میں توسیع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ دوارے کیمپ اب پانچ دسمبر تک جاری رہے گا۔ West Bengal Govt Extends Duare Sarkar Programme Till 5th December

چیف سکریٹری ایچ کے دویدی نے ایک نوٹس میں کہا کہ ریاستی حکومت کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ دوارے کیمپوں کے شیڈول میں اب توسیع کی گئی ہے اور یہ 5 دسمبر 2022 تک جاری رہے گی۔ موجودہ مالی سال میں دورے سرکار کے پانچویں ایڈیشن کا مقصد 'کھڈیا ساتھی' (خوراک اور سامان)، 'سواستھا ساتھی' (صحت)، ذات کے سرٹیفکیٹس جیسی نو فلاحی اسکیموں کے فوائد کو لوگوں تک پہنچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:TMC Leader on Development Scheme 'ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے ٹی ایم سی کو ووٹ دینا ہوگا'

اس دوران کیمپوں میں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی، 'کنیا شری' اور 'روپاشری'۔ 'کنیا شری پرکلپا' ریاستی حکومت کی طرف سے معاشی طور پر پسماندہ خاندانوں کی نقد رقم کی مدد کرکے لڑکیوں کی شادی اور ان کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے اٹھائی گئی ایک پہل ہے تاکہ خاندان معاشی وجوہات کی وجہ سے 18 سال کی عمر سے پہلے اپنی لڑکی کی شادی کا فیصلہ نہ کریں۔ West Bengal Govt Extends Duare Sarkar Programme Till 5th December

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.