کولکاتا: مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے کہاکہ جادوپور میں ریگنگ کو روکنے کے لئے ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی مقصد کے تحت اسرو سے ضمن میں مدد مانگی ہے۔ انہوں (اسرو) نے بھی ہمیں مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
راج بھون کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی بنگال کے گورنر اور یونیورسٹیوں کے چانسلر سی وی آنند بوس نے یونیورسٹی کیمپس میں ریگنگ کے خطرے کو مؤثر طریقے سے روکنے اور اسے ختم کرنے کے لیے مناسب ٹیکنالوجی کی نشاندہی کرنے کے لیے اسرو کے چیئرمین سے رابطہ کیا۔" راج بھون نے جمعرات کی رات یہ بیان جاری کیا۔ راج بھون نے حیدرآباد کی ایک ہائی ٹیک کمپنی سے بھی رابطہ کیا اور جاننا چاہا کہ یونیورسٹیوں میں ریگنگ کو کیسے روکا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:Adhir Choudhary Slams Mamata میزورم میں مالدہ کے مزدوروں کی موت پر ادھیر کا ممتا پر نشانہ
حال ہی میں کولکاتا کی مشہور جادو پور یونیورسٹی (جے یو) میں ریگنگ میں ایک نوجوان کی جان چلی گئی۔گورنر نے بیان میں کہاکہ وہ ویڈیو اینالیٹکس، امیج میچنگ، خودکار ہدف کی شناخت اور ریموٹ سینسنگ جیسے متعدد ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ایک مناسب ٹیکنالوجی حل تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ریگنگ کو روکنے کے لیے ان کا نقطہ نظر تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ سیاسی حلقوں میں بھی موضوع بحث بن گیا ہے