ETV Bharat / state

بھومی پوجا: مغربی بنگال کے گورنر نے راج بھون میں جشن منایا

author img

By

Published : Aug 6, 2020, 3:10 PM IST

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کےلیے بھومی پوجا میں وزیراعظم نریندر مودی نے شرکت کی جبکہ مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے بھی راج بھون میں گھی کے دیئے جلاکر جشن منایا۔

West Bengal Governor lights diyas in Raj Bhavan
بھومی پوجا: مغربی بنگال کے گورنر نے راج بھون میں جشن منایا

مغربی بنگال میں مختلف جگہوں پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینکڑوں افراد نے رام مندر کے سنگ بنیاد کا جشن منایا۔کولکاتا شہر میں مختلف مقامات پر جشن کا منظر دیکھا گیا۔

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ٹویٹر پر اطلاع دی کہ وہ رام مندر کے سنگ بنیاد کے تاریخی دن کو یاد گار بنانے کے لیے شام ساڑھے چھ بجے راج بھون میں گھی کے دیئے جلائے اور جشن منایا۔

انہوں نے بھومی پوجا کے دن کو تمام بھارتیوں کے لیے باعث فخر قرار دیا۔گورنر نے رام اور سیتا کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

جگدیپ دھنکر نے رام مندر کے معاملے میں مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی پر طنز کیا اور ان پر مذہبی تعصب کا الزام عائد کیا۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے خوشامدی کی سیاست کی خاطر ممتا بنرجی رام مندر معاملے میں خاموش ہے۔ان کو اپنا موقف واضح کرنا چاہئے۔

دوسری جانب وزیراعلی ممتا بنرجی نے ٹویٹ کیا ہے کہ ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی سب آپس میں بھائی ہیں۔ میرا بھارت عظیم ہے۔ ہمارا ملک کثرت میں وحدت کی پہچان ہے اور آخری سانس تک ہم اس پہچان کو برقرار رکھیں گے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں رام مندر اور بھومی پوجا کا ذکر نہیں کیا۔

راج بھون میں گورنر جگدیپ دھنکر نے گھی دیئے جلاکر رام مندر کے سنگ بنیاد کا جشن منایا اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیاما پرساد مکھرجی کے کشمیر سے متعلق موقف کا بھی ذکر کیا اور اس دن کو تاریخی بتاتے ہوئے سب کو مبارکباد دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.