مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے 108 میونسپلٹیوں کے لیے ہوئے چند ناخوشگوار واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ریاستی انتخابی کمیشن کے سربراہ کو گورنر ہاؤس طلب کیا ہے۔ گورنر جگدیپ دھنکر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ریاستی انتخابی کمیشن کے سربراہ سورو داس کو راج بھون آنے کے لیے کہا گیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے دوران ہوئے پرتشدد واقعات پر وضاحت کرنے کو کہا گیا ہے۔ West Bengal Governor Summons to West Bengal Election Commission
گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاستی الیکشن کمیشن کے نام خط بھی لکھا ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں جو کچھ بھی ہوا، اس پر افسوس ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کو اس کی وضاحت کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے مناظر دیکھ کر حیرت ہوئی ہے۔ احساس ہوا کہ بنگال میں قانون نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے۔ ریاست کا کوئی بھی ضلع نہیں جہاں پرتشدد واقعات رونما نہیں ہوئے ہوں گے۔ West Bengal Governor Summons to West Bengal Election Commission
گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ ایسے حالات کو دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ مغربی بنگال میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرانا چاہئے تاکہ پتہ چل سکے پچھلی مرتبہ یہاں کیا ہوا تھا۔ وہیں دوسری طرف مغربی بنگال دائریکٹر جنرل آف پولیس منوج مالویا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پُرامن انتخابات کرانے کا جو وعدہ کیا تھا، اسے پورا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Jagdeep Dhankar on Howrah Amendment Bill: ہوڑہ بل پر گورنر جگدیپ دھنکر اور ممتا بنرجی آمنے سامنے
پولیس انتظامیہ نے اس کے لئے پوری کوشش کی، جس کے سبب کامیابی ملی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے کسی بھی اضلاع میں کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا، جس کی بنیاد پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ انتخابات میں گڑبڑی نہیں ہوئی ہے۔ لڑائی جھگڑے کہاں نہیں ہوتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کوشش کو ناکام قرار دے دیا جائے۔ summons to West Bengal Election Commission