مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور ممتا بنرجی کے درمیان لفظی جنگ شدید تر ہوتی جا رہی ہے۔
آج ایک بار پھر گورنر بنگال جگدیپ دھنکر نے وزیراعلی ممتا بنرجی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔
انہوں لکھا ہے کہ عوام کی تکلیف دور کرنے کا وقت ہے۔مرکزی حکومت یا گورنر پر خنجر مانے کا نہیں ہے۔ عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا یہی اصل وقت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ وزیر اعلی سے اپیل ہے کہ وہ اپنے رویے میں تبدیلی لائیں۔یہ وقت اپنی ذمہ داریوں سے بھاگنے کا نہیں ہے۔مصیبت کی اس گھڑی میں مرکزی حکومت کے ساتھ بات کرنا بہت ضروری ہے ۔
کوورنا وائرس کی لڑائی میں ریاستی حکومت کو گورنر جگدیپ دھنکر لگاتار ناکام بتا رہے ہیں۔
گورنر جگدیپ دھنکر حکومت پر نکتہ چینی کر رہے کبھی ریاست میں لاک ڈاؤن کے نفاذ ناکامی کو موضوع بناکر ریاست میں مرکزی فورس کی تعیناتی کا مطالبہ کر رہے ہیں تو کبھی معاشرتی دوری کا حوالہ دے کر حکومت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔