ETV Bharat / state

'ہم سب مل کر کورونا وائرس کو شکست دیں گے' - گورنر جگدیپ دھنکر

ریاستی گورنر جگدیپ دھنکر کاکہنا ہے کہ کوروناوائرس کے سبب ملک میں افراتفری کا ماحول ہے لیکن ریاست مغربی بنگال اس سے بہت حد تک محفوظ ہے۔

'ہم سب مل کر کورونا وائرس کو شکست دیں گے'

author img

By

Published : Mar 17, 2020, 6:09 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے کہاکہ میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو ہدایت دیتاہوں کہ کوروناوائرس سے متعلق تمام اطلاعات راج بھون کو دیں۔

'ہم سب مل کر کورونا وائرس کو شکست دیں گے'
'ہم سب مل کر کورونا وائرس کو شکست دیں گے'

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ اگر کوروناوائرس سے متعلق تمام اطلاعات راج بھون کو صحیح وقت پر دیں گی تو مرکزی حکومت سے وقت پر مدد لی جاسکتی ہے۔ اس سے تاخیر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

گورنر نے کہاکہ میں امید کرتا ہوں کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کے وزراء کورونا وائرس سے نمٹنے میں راج بھون کی مدد لیں گے ہم سب مل کر ایک ساتھ میدان میں اتریں گے تو کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔

گورنرمغربی بنگال نے کہاکہ میں وزیراعلیٰ کو خط لکھ کر کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے سے متعلق تمام اقدام کی اطلاعات دینے کی بات کہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وزیراعلی میرے خط کا مثبت جواب دیں گی۔

گورنر جگد یپ دھنکر نے مزید کہاکہ میں مغربی بنگال کے عوام سے گزارش کرتاہوں کہ مرکزی حکومت کی ایڈوائزری کا احترام کریں۔بلاوجہ بھیڑ اکھٹانہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی ایڈوائزری عام لوگوں کے لئے ہے۔عام لوگ اس کا احترام کریں گے تو ہمیں کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

گورنر کے مطابق حکومت صرف حفاظی اقدامات کرسکتی ہے اس پر عمل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ ہم سب ایک ساتھ ہو جائیں گے تو اس بحران سے نجات پا سکتے ہیں۔

مغربی بنگال حکومت نے احتیاطی تدابیر کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے ہیں۔اس سے قبل حکومت نے 31مارچ تک اسکول و کالج بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ریاستی سیکریٹریٹ میں آج اعلیٰ سطحی میٹنگ کرنے کے بعد وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اسکول اب 15اپریل تک بند رکھا جائے گا۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے 200کروڑ روپے کا فنڈ مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چوںکہ اس وقت تک کورونا وائرس کی کوئی خاص دوا نہیں آئی ہے۔ اس لئے اس بیماری کی روک تھام میں کام آنے والے دوائیوں کا اسٹاک جمع کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ حکومت نے این 95ماسکو کا آرڈر دیا ہے۔

کورونا کے بڑھتے ہوئے دائرہ کار کو دیکھتے ہوئے وزیرا علی ممتا بنرجی نے Epidemic Diseases Act(وبا ایکٹ)نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے مفادات کے پیش نظرایکٹ کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.