مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے آج شہریوں سے اپیل کی ہے کہ چوں کہ مرحلہ وار لاک ڈاؤن ختم ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے تو ایسے موقع پر معاشرتی فاصلے کو لازمی بنایا جائے۔ لوگوں کو اپنی حفاظت خودہی کرنی پڑے گی۔
گورنر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جون کے مہینے میں کورونا وائرس کے مریضوں اور مرنے والوں کی تعداد دونوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔اب چوں کہ تجارتی سرگرمیاں شروع ہورہی ہے۔شاپنگ مال، ریستورنٹ اور دیگر سرگرمیاں شروع ہورہی ہیں۔اس لئے معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنا لازمی ہے۔
گورنر نے کہا ہے کہ احتیاط برتنے میں ہلکی لاپرواہی سے بیماری کے پھیلنے کا خطرہ ہے۔خیال رہے کہ آن لاک 1.0کے پہلے ہفتے میں بنگال میں تین ہزار سے زاید کیس سامنے آئی ہے۔
یعنی 33فیصد کیس صرف اور صرف پہلے ہفتے میں آئے ہیں۔بنگال میں 8جون تک صبح 11بجے تک 8188تک سامنے آئے ہیں۔جس میں سے 3309مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور4488افراد زیر علاج ہیں۔
اب تک 396افراد کی موت ہوچکی ہے۔بنگال میں کورونا وائرس کا پہلامریض 17مارچ کو سامنے آیا تھا۔مگر گزشتہ ہفتے سے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ درج کیا گیا ہے۔